Bharat Express

Chandrashekhar Azad attacked in Deoband: بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر پر دیوبند میں جان لیوا حملہ، قافلے پر حملہ آوروں نے کی فائرنگ، کمر کو چھوکر نکلی گولی

آس پاس کے پورے علاقے کی گھیرابندی کردی گئی ہے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش میں ٹیمیں مصروف ہوگئی ہیں۔ ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگالے جا رہے ہیں۔

بھیم آرمی چیف چندر شیکھر پر حملہ کرنے والے ملزم گرفتار۔

بھیم آرمی سربراہ اور آزاد سماج پارٹی کے بانی چندرشیکھر پر سہارنپور کے دیوبند علاقے میں جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ چندرشیکھر بدھ کو دیوبند کے دورے پر پہنچے تھے، تبھی ان کے قافلے پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق، گولی ان کے کمر کو چھوتے ہوئے نکل گئی ہے۔ فی الحال انہیں نزدیکی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔

اس حملے کے بعد ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں کارپرگولیوں کے نشان واضح طورپرنظرآرہے ہیں اور کارکے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں۔ چندرشیکھر پر حملے کی اطلاع ملنے کے بعد فوراً موقع پر پولیس پہنچ گئی ہے اور جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔ آس پاس کے پورے علاقے کی گھیرا بندی کردی گئی ہے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش میں ٹیمیں مصروف ہوگئی ہیں۔ ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگالے جا رہے ہیں۔

نامعلوم حملہ آوروں نے کی فائرنگ

بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آورہریانہ نمبر کی کار سے آئے تھے۔ انہوں نے چندرشیکھر کی کار پر تابڑ توڑ فائرنگ شروع کردی۔ اس فائرنگ میں چندرشیکھر کی کار کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ حملے میں زخمی ہوئے چندر شیکھر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

چندرشیکھرآزاد پر حملے کے بعد ان کے حامیوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ حامی ریاست کے لا اینڈ آرڈر پر سوال اٹھا رہے ہیں اور حملہ آوروں کی جلد ازجلد گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فی الحال، پولیس حامیوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے اور حملہ آوروں کو جلدازجلد گرفتار کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔