Bharat Express

10 People Convicted in Tabrez Ansari Mob Lynching Case: جھارکھنڈ میں تبریز انصاری موب لنچنگ معاملے میں 10 افرادکو قصور وار قرار دیا گیا

سرائے کیلا تھانہ کے تحت دھاتکی ڈیہہ گاوں میں سال 2018 کو ہوئی تبریز انصاری موب لنچنگ معاملے میں منگل کے روز 27 جون کو عدالت کا فیصلہ آیا ہے۔

سال 2018 میں جھارکھنڈ میں تبریز انصاری کی موب لنچنگ کی گئی تھی۔

جھارکھنڈ کی ایک مقامی عدالت نے سال 2019 کے تبریزانصاری لنچنگ معاملے میں منگل کو 10 افراد کو قصوروارقراردے دیا۔ قصورواروں کو سزا پانچ جولائی کوسنائی جائے گی۔ پبلک پراسیکیوٹراشوک کماررائے نے بتایا کہ ایک ملزم کوشل مہالی کی سماعت کے دوران ہی موت ہوگئی تھی جبکہ 2 ملزمین کو ثبوتوں کی کمی میں بری کردیا گیا تھا۔

تبریزانصاری موب لنچنگ معاملے میں جن 10 افراد کوقصوروارقراردیا گیا ہے۔ ان کے نام بھیم سنگھ منڈا، کمل مہتو، مدن نائک، اتل مہالی، سمنت مہتو، وکرم منڈل، چامو نائک، پریم چند مہالی، مہیش مہالی ہیں۔ انہیں قصوروار ٹھہراتے ہی حراست میں لے لیا گیا۔ معاملے میں اہم ملزم پرکاش منڈل عرف پپو منڈل پہلے سے ہی عدالتی حراست میں ہیں۔

کیا ہے معاملہ؟

جھارکھنڈ کے سرائے کیلا پولیس تھانے کے تحت دھاتکی ڈیہہ گاوں میں 17 جون 2019 کو چوری کے الزام میں تبریز انصاری کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔ تبریز انصاری پونے میں مزدوری کا کام کرتا تھا اور وہ عید منانے جھارکھنڈ اپنے گھر آیا ہوا تھا۔

سرائے کیلا تھانہ کے تحت دھاتکی ڈیہہ گاوں میں سال 2018 کو ہوئی تبریز انصاری موب لنچنگ معاملے میں منگل کے روز 27 جون کو عدالت کا فیصلہ آیا ہے۔ معاملے کی سماعت کرتے ہوئے اے ڈی جے ون امت شیکھر کی عدالت نے پانچ دفعات میں 10 افراد کو قصوروار قرار دیا۔

Also Read