Talks between Jharkhand government and students inconclusive: حکومت اور طلبا کے درمیان بات چیت بے نتیجہ، جاری رہے گا احتجاج
جمعہ کو بھی حکومت کے نمائندہ وفد نے احتجاج کرنے والے طلبہ کے دوسرے گروپ کے نمائندوں سے بات چیت کی تھی، لیکن اس ملاقات میں بھی کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکا تھا۔ ہفتہ کو ایک بار پھر بات چیت ہوئی، تاہم اس کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اگرچہ حکومت اور طلبہ کے درمیان بات چیت کے تمام راستے اب بھی کھلے ہوئے ہیں، لیکن طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ طلبہ کی حمایت میں جے ایل کے ایم لیڈر دیویندر ناتھ مہتو گزشتہ 6 دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
Bokaro Pushpa Mahto Murder Case: پشپا قتل معاملے میں بوکارو پولیس کی بڑی کارروائی، 10 داروغہ سمیت 28 پولیس اہلکار معطل
جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو میں 18 سالہ لڑکی کے اغوا اور قتل کے معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 داروغہ سمیت کل 28 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ یہ قدم عدالت عالیہ کی سختی کے بعد اٹھایا گیا، جس کے نتیجے میں نہ صرف معاملے کی ازسرنو جانچ ہوئی بلکہ مقتولہ کی لاش بھی برآمد کر لی گئی اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
Jharkhand News: جھارکھنڈ کے لاتیہار میں نو سالہ طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں ٹیچر گرفتار
افسر نے بتایا کہ جب نابالغ لڑکی لاپتہ ہوئی تو اس کے اہل خانہ اور پڑوسیوں نے اس کی تلاش شروع کی اور آدھی رات کے قریب لڑکی ملزم کے گھر سے پائی گئی۔
Jharkhand News: کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے والا ٹھیکیدار سنتوش مشرا گرفتار
سنتوش مشرا ٹوپوڈانا علاقہ کا رہنے والا ہے اور پولس اسے مختلف معاملات میں کافی عرصے سے تلاش کر رہی تھی
Jharkhand BJP remarks on India Alliance: پیسے اور پریوار کیلئے سیاست کرتی ہے انڈیا اتحاد کی پارٹیاں:جھارکھنڈ بی جے پی نے کیا طنز
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی صدر بابولال مرانڈی نے کہا کہ انڈیا اتحاد پیسے اور خاندان کی سیاست کرتا ہے، ان کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سناتن کے مخالفین ملک بھر میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو رہے ہیں۔
Jharkhand News:اب تو چوہے بھی ہوگئے نشے کے عادی ! جھارکھنڈ پولس کے گودام میں رکھا گیا 19 کلو گرام گانجہ کھا گئے چوہے
راج گنج پولیس اسٹیشن نے 14 دسمبر 2018 کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس میں پولیس نے کہا تھا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شمبھو اگروال گانجہ اور بھنگ کی اسمگلنگ کر رہا ہے۔ اس کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا اور بھنگ اور گانجہ برآمد ہوا۔
Accident in Jharkhand’s Lohardaga: جھارکھنڈ کے لوہردگا ضلع میں دردناک حادثہ، باراتیوں سے بھری بس ٹرک سے ٹکرائی، تین بچے ہلاک، درجنوں زخمی
حادثے میں زخمی ہونے والے لوگوں کو آس پاس کے گاؤں والوں نے بس سے باہر نکال کر اسپتال بھیجا ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی لہر ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Jharkhand Police will interrogate four journalists: چار صحافیوں سے پوچھ گچھ کے لیے دہلی جائے گی جھارکھنڈ پولیس، ہیمنت سورین کی رہائش گاہ پر ای ڈی کے چھاپے سے جڑا ہے معاملہ
پولیس خاص طور پر ان ابتدائی خبروں کے ذرائع کا پتہ لگانا چاہتی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ای ڈی کی ٹیم نے 29 جنوری کو سورین کی دہلی کی رہائش گاہ سے ایک بی ایم ڈبلیو کار اور 36 لاکھ روپے ضبط کیے تھے۔
Teacher shoots dead two colleagues in Jharkhand: جھارکھنڈ کے ایک اسکول میں سنسنی خیز واردات، عشق و معاشقہ کے چکر میں ٹیچر نے اپنے ہی دو ساتھیوں کو مار دی گولی
مینا نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے دو دیسی ساختہ پستول برآمد ہوئے ہیں لیکن ان میں سے صرف ایک ہی فائرنگ میں استعمال ہوا۔ زخمی ٹیچر کو تشویشناک حالت میں گوڈا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Six Friends died in a Road Accident: نئے سال کے جشن کی پارٹی منا کر واپس لوٹ رہے 6 دوست ایک ساتھ ہلاک، ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی کار
جھارکھنڈ کے جمشید پور میں نئے سال کی پارٹی منا کر لوٹ رہے 6 دوستوں کی ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی جبکہ 2 بری طرح سے زخمی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، تیز رفتار کار پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور اس کے بعد پاس کے پیڑ سے ٹکراکرپلٹ گئی۔ کار میں کل 8 لوگ سوار تھے اور سبھی شراب کے نشے میں تھے۔





