Bharat Express

جھارکھنڈ میں مسلم خاتون کو ہجوم نے آگ کے حوالے کردیا، علاقے میں حالات کشیدہ

جھارکھنڈ کے بوکارو میں پیش آئے اس سانحہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ پولیس نے چار افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

جھارکھنڈ کے بوکارو میں ہجوم کے ذریعہ ایک مسلم خاتون کو جلا دیا گیا۔

Jharkhand News: جھارکھنڈ سے ایک دل دہلادینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک عورت کو بھیڑنے آگ کے حوالے کردیا۔ یہ معاملہ بوکارو میں پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، جمعرات کو پولیس نے جانکاری دی کہ خاتون کا نام انیسہ پروین تھا، جن کا ایک زمینی تنازعہ چل رہا تھا۔ سوشل میڈیا پرایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے، جس میں خاتون کے جسم پر آگ لگی ہوئی ہے اورکچھ لوگ اسے بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بدھ کے روز پیش آیا معاملہ

بتایا جاتا ہے کہ معاملہ بدھ کے روزپیش آیا ہے۔ خاتون بری طرح جل چکی تھی، اس کوآناً فاناً میں بوکاروجنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن دیررات اس نے دم توڑدیا۔ اس حادثے کا کسی نے ویڈیوریکارڈ کیا اورسوشل میڈیا پرشیئرکردیا۔ خاتون کی موت کے بعد علاقے میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

بوکارو پولیس نے کیا کہا؟

بوکارو کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) پریہ درشی آلوک نے کہا، “بدھ کے روز معاملہ سامنے آیا تھا، جہاں ایک خاتون کوآگ لگا دی گئی تھی۔ اس کے بیان کے بعد تھانے میں چار لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔” خواتین کے علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق، معاملہ خاندانی تنازعہ اور زمین تنازعہ کا لگتا ہے اورمعاملے کی آگے کی جانچ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

اس پورے حادثے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک چبوترے پرخاتون جلتے ہوئے نظرآرہی ہے۔ وہیں کچھ لوگ اس کی ویڈیو بنا رہے ہیں اورکچھ لوگ آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ فی الحال پولیس نے فیملی کی شکایت کے مطابق معاملہ درج کیا ہے اورمعاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جلد ہی ملزمین کی گرفتاری کی جائے گی۔