Rupi Soren Death: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کے انتقال پر سوگ کی لہر، پی ایم مودی اور صدر جمہوریہ نے پیش کیا خراج عقیدت
روپی سورین کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر، صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے اہل خانہ سے تعزیت کی، قبائلی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات کو کیا یاد۔
CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر
روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں، عوامی نمائندوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Woman Run 1600 Meters Barefoot: بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ساڑی میں ننگے پاؤں دوڑی ماں، 1600 میٹر کی ریس مکمل کرکے رام گڑھ کی کویتا نے جیتا سب کا دل
شوہر کے وفات کے بعد دو بچوں کی پرورش کی ذمہ داری سنبھالنے والی کویتا دیوی نے ہوم گارڈ بھرتی کے لیے ساری پہن کر اور ننگے پاؤں 1600 میٹر کی دوڑ مکمل کی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، لوگوں نے حوصلے کو سلام کیا۔
Bihar-Jharkhand Govts Sign MoU: سون ندی کے پانی کی تقسیم پر امت شاہ کی موجودگی میں بہار – جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ، 26 سال پرانا تنازع ختم
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ریاستوں کی اپنی الگ شناخت اور سیاسی نظام ہونے کے باوجود جب سبھی ریاستیں ملک کے مفاد میں ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کرتی ہیں تو پیچیدہ سے پیچیدہ مسئلے کا حل بھی نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بہار اور جھارکھنڈ کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لاکھوں کسانوں کی زندگی میں خوشحالی لانے میں معاون ثابت ہوگا۔
Jharkhand Prison Reforms: دن میں آزاد، رات میں سلاخوں کے پیچھے!آخر قیدیوں کے لیے کیا کرنے جا رہی ہے سورین حکومت؟
جھارکھنڈ حکومت نے جیل اصلاحات کی سمت میں بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اچھے رویے والے قیدیوں کو روزگار سے جوڑنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
Amit Shah Meeting: وزیر داخلہ امت شاہ سے جھارکھنڈ بی جے پی کے لیڈروں کی ملاقات، ریاست کے موجودہ اہم مسائل پر ہوئی بات چیت
جھارکھنڈ بی جے پی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ سے ملاقات کی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر آدتیہ ساہو اور حزب اختلاف کے لیڈر بابولال مرانڈی کی قیادت میں ہونے والی اس ملاقات میں جھارکھنڈ سے متعلق کئی موجودہ سیاسی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Jharkhand Exam Cancellation: جھارکھنڈ حکومت نےجے ایس ایس سی –سی جی ایل امتحان کر دیا منسوخ ، طلبہ کے دباؤ کے بعد بڑا فیصلہ
جھارکھنڈ میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی حکومت نے ٹی ڈی پی ایل کے ذریعے کرائے گئے تمام امتحانات منسوخ کر دیے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت جے ایس ایس سی – سی جی ایل امتحان بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے اس اقدام کو امتحانی عمل سے متعلق طلبہ اور امیدواروں کے مطالبات کے تناظر میں ایک اہم فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Students Protest: جے پی ایس سی احتجاج کا 19واں دن: پولیس کی لاٹھیاں، کاٹ دیگئی پنڈال کی بجلی، سی بی آئی تحقیقات سے کون بچے گا؟
جھارکھنڈ میں JPSC امتحان میں مبینہ دھاندلی کے خلاف طلبہ کی تحریک 19ویں روز بھی جاری ہے۔ پولیس کے لاٹھی چارج اور بجلی منقطع کیے جانے کے درمیان کانگریس کے چار وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی جے پی پر طلبہ کو بھڑکانے اور TDPL ایجنسی کو بچانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
Cockroach Janta Party News: کاکروچ جنتا پارٹی نے سورین حکومت کی بڑھائی پریشانی، کردیا یہ بڑا اعلان
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے جھارکھنڈ کے تمام 24 اضلاع میں عوامی تحریک کی تیاریوں کا اعلان کیا ہے۔ سی جے پی نے کہا کہ اس حکومت کو گرانے کی کوشش کریں گے۔ سی جے پی نے کہا کہ پیرکی شام تقریباً 7 بجے اچانک اندھیرے میں پولیس نے طلبا پر مبینہ طورپر بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی علامت نہیں ہے اور اس واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت آمرانہ اندازمیں کام کررہی ہے۔
’’جھارکھنڈ میں طلبا کے خلاف طاقت کا استعمال غلط‘‘، راہل گاندھی کی سورین حکومت کو دو ٹوک
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں ہوئے احتجاج کے دوران لاٹھی چارج کئے جانے سے متعلق کہا کہ طلبا کے خلاف طاقت کا استعمال غلط ہے۔ طلبا کو پُرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔





