Rahmatullah
Bharat Express News Network
Arvind Kejriwal Bail Hearing: کجریوال کو نہیں ملی آزادی، جیل میں ہی منائیں گے جشن آزادی، سپریم کورٹ نے ضمانت دینے سے کیا انکار
دراصل، اروند کجریوال دہلی شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی کے ذریعے اپنے خلاف درج مقدمے میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجل بھویان کی بنچ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے جواب طلب کیا ہے۔
Gallantry and Service Medals on the occasion of the Independence Day: یوم آزادی 2024 کے موقع پر پولیس سمیت 1037 اہلکاروں کو بہادری،سروس میڈل سے نوازا گیا
بہادری کے لئے صدر کا تمغہ(پریزیڈنٹ میڈل فار گلینٹری -پی ایم جی)خدمت میں خصوصی امتیازی ریکارڈ کے لیے دیا جاتا ہے اور میڈل فار میریٹوریئس سروس (ایم ایس ایم) قابل قدر خدمات کے لیے دیا جاتا ہے جس کا تعین وسائل اور فرض کے تئیں لگن سے ہوتا ہے۔
Poverty free village is a dream: غربت سے پاک گاؤں وزیر اعظم کا خواب عزم ہے،گاؤں میں کوئی بھی غریب نہیں ہونا چاہئے :شیوراج سنگھ چوہان
آجیویکا اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ دیہی ترقی کی وزارت نے روزی روٹی مشن کے ذریعے بہنوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک شاندار کام کیا ہے۔ ملک بھر میں 10 کروڑ بہنیں روزی روٹی مشن سے وابستہ ہیں۔
Amit Shah launches ‘Tiranga Yatra’ in Ahmedabad: ہر گھر ترنگا مہم حب الوطنی کے اظہار اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے عزم کی علامت :امت شاہ
امت شاہ نے کہا کہ جب وزیر اعظم مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کا فیصلہ کیا تو اس کے پیچھے تین مقاصد تھے۔ پہلا ہدف ملک کے ہر بچے، نوجوان اور شہری کو جدوجہد آزادی کی پوری تاریخ یاد دلانا تھا۔ دوسرا ہدف تمام شہریوں بالخصوص نوجوان نسل کو آزادی کے 75 برسوں میں ملک کی کامیابیوں سے آگاہ کرنا تھا۔
Hajj application process for 2025 started:حج 2025 کے عازمین کے لیے حج درخواستوں کا عمل شروع،حج سہولت ایپ پر پہلی بار درخواستیں طلب
سعودی عرب کی سلطنت (کے ایس اے) کی جانب سے حج 2025 کے لیے ہندوستان کے لیے 1,75,025 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے حج 2025 کے عازمین کی درخواستوں کو آج مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کرن رجیجو نے شروع کیا ۔
Challenging our Indian identity is akin to challenging our existence:ہماری ہندوستانی شناخت کو چیلنج کرنا ہمارے وجود کو چیلنج کرنے کے مترادف: نائب صدر جگدیپ دھنکڑ
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’’کچھ لوگ ہماری ترقی کی تیز رفتاری کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔ وہ رکاوٹیں پیدا کرنا چاہتے ہیں، عدم استحکام لانا چاہتے ہیں۔ترنگے کی علامتی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مخالف قوتوں کے خلاف متحد ہونے کے لیے اس سے تحریک حاصل کریں ۔
Asaram, serving life in rape case, gets 7-day parole: آسارام کو بھی مل گئی سات دنوں کی آزادی، جودھپور کی عدالت نے پیرول کو دی منظوری،رام رہیم کو بھی ملا ہے پیرول
خود کو سنت کہنے والے آسارام پر ایک نابالغ کی عصمت دری کا الزام تھا جس میں وہ قصوروار پایا گیا تھا۔ متاثرہ نے الزام لگایا تھا کہ آسارام نے 2013 میں اپنے جودھپور آشرم میں اس کی عصمت دری کی۔ وہ اس وقت نابالغ تھی۔ اس کی عمر صرف 16 سال تھی۔
Haryana Assembly Election date can be announced soon: ہریانہ میں کبھی بھی ہوسکتا ہے الیکشن کا اعلان،کمیشن نے تیاریوں کالیا جائزہ،حکام کیلئے ہدایات جاری
ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا جلد اعلان ہو سکتا ہے۔ ہریانہ قانون ساز اسمبلی کی میعاد 3 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کو 3 نومبر سے پہلے نئی حکومت تشکیل دینی ہے۔ ایسے میں کسی بھی وقت انتخابات کا اعلان ہو سکتا ہے۔
Ajit Pawar says my mistake that wife contest against my sister: بہن کے خلاف اپنی بیوی کو الیکشن میں اتارنا ایک غلط فیصلہ تھا، میں اپنی بہن سے بہت پیار کرتا ہوں:اجیت پوار
اجیت پوار نے کہا کہ وہ اپنی بیوی اور بہن کو بارامتی میں آمنے سامنے الیکشن نہیں لڑانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارلیمانی بورڈ نے کیاتھا۔ ایک بار تیر چل جائے تو اسے واپس نہیں لیا جا سکتا۔ لیکن میرا دل آج مجھے کہتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
Madhya Pradesh waqf board big decision: مدھیہ پردیش وقف بورڈ کا بڑا فیصلہ،اب وقف بورڈ کی آمدنی کا 50 فیصد ہونہار بچوں کی تعلیم پر ہوگا خرچ
گزشتہ مانسون اجلاس میں مرکزی حکومت نے وقف بورڈ ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش کیا تھا۔ کانگریس اور ایس پی سمیت کئی پارٹیوں نے اس کی مخالفت کی۔ حکومت نے کہا کہ اس بل کے ذریعے وہ وقف بورڈ کے پورے عمل کو جوابدہ اور شفاف بنانا چاہتی ہے۔