Bharat Express DD Free Dish

Rahmatullah




Bharat Express News Network


پہلگام دہشت گردانہ حملے کو لے کر جمعہ کو مظفر نگر میں پاکستان کے خلاف ایک جن آکروش ریلی نکالی گئی تھی۔ اس ریلی میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ضلع کے مکینوں کے ساتھ ہندو تنظیموں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس جلسہ عام کے ذریعے تیجسوی یادو اپنی پارٹی کی پالیسیوں اور اسکیموں کو ان برادریوں کے سامنے پیش کریں گے۔ وہ ان کے مسائل کو اجاگر کریں گے اور انہیں یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ آر جے ڈی ہی ان کی حقیقی خیر خواہ ہے۔

جاوید اختر نے مسوری میں کشمیری شال بیچنے والوں پر حملے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جو لوگ مسوری یا ہندوستان کے کسی بھی حصے میں کشمیریوں کو ہراساں کرتے ہیں، وہ صرف پاکستان کے پروپیگنڈے کو فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 99 فیصد کشمیری بھارت کے وفادار ہیں۔

پی او کے کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ان کی حکومت کی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت لوگوں کو خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے انتظامات کر رہی ہے۔

دوران خطاب  امبانی نے اس شعبے کی اسٹریٹجک اور اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ اس وقت ہندوستان کی میڈیا اور تفریحی صنعت کی مالیت 28 بلین ڈالر ہے، انہوں نے کہا کہ ایک دہائی کے اندر اندر 100 بلین ڈالر کا ہندسہ عبور کر سکتا ہے۔

عدالت نے رام دیو کو حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا تھا، جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ مستقبل میں ہمدرد کے خلاف کوئی قابل اعتراض بیان، اشتہار یا سوشل میڈیا پوسٹ جاری نہیں کریں گے۔ اس کے لیے عدالت نے انہیں ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔

جسٹس سوریہ کانت نے کہاکہ کچھ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ملک کے تئیں آپ کا بھی کچھ فرض ہے۔ اس معاملے پر پورا ملک متحد ہے۔ ایسی باتیں نہ کہی جائیں جس سے مسلح افواج کے حوصلے پست ہوں۔ درخواست گزار نے کہا کہ وہ اس مطالبے پر اصرار نہیں کریں گے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق ہندوستان کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت نے چند منٹوں میں یہ کیسے طے کر لیا کہ اس حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔

آگ پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث اسرائیلی وزیر خارجہ نے یونان، اٹلی، بلغاریہ، کروشیا اور قبرص سے امداد کی اپیل کی ہے۔وزیر دفاع اسرائیل نے یہ حکم جاری کرتے ہوئے کہا ملک میں قومی سطح پر ہنگامی حالت جیسی صورت حال کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے ’ناقابل واپسی اقدامات کرے۔