Bharat Express DD Free Dish

Javed Akhtar slams Pakistan: اٹل بہاری واجپائی پاکستان میں جہاں گئے تھے اس جگہ کو بعد میں دھُلوایا،کشمیریوں کو نشانہ نہ بنائیں،99فیصد کشمیری وفادار ہیں:جاوید اختر

جاوید اختر نے مسوری میں کشمیری شال بیچنے والوں پر حملے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جو لوگ مسوری یا ہندوستان کے کسی بھی حصے میں کشمیریوں کو ہراساں کرتے ہیں، وہ صرف پاکستان کے پروپیگنڈے کو فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 99 فیصد کشمیری بھارت کے وفادار ہیں۔

نغمہ نگار جاوید اختر نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان پرسخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی حکومت سے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جاوید اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ایسے واقعات سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے۔دہلی میں فکی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اختر نے کہا کہ اس حملے میں ہمارے 28 لوگ مارے گئے، پاکستان کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔

انہوں نے بھارتی حکومت سے پاکستان کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی اٹل بہاری واجپائی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ہر حکومت چاہے وہ کانگریس ہو یا بی جے پی، سب نے پاکستان کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوشش کی، اٹل بہاری واجپائی بھی پاکستان گئے لیکن انہوں نے کیا کیا؟ جب اٹل جی پاکستان میں جس جگہ گئے تھے وہاں سے واپس آئے تو وہ جگہ دھوئی گئی۔ کیا اسی کو دوستی کہتے ہیں؟

جاوید اختر نے کہا کہ اٹل بہاری کے وہاں سے واپس آنے کے چند دن بعد کیا ہوا، اتنے پیار سے بات کی تھی، دوستی کی بات کی تھی، لیکن کچھ دنوں بعد کارگل ہوا۔ پاکستان یہ بھی نہیں مانتا کہ کارگل ان کے لوگوں نے کروایا۔وہیں دوسری طرف جاوید اختر نے کشمیریوں کی بھارت سے وفاداری پر سوال اٹھانے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ دہشت گرد کہاں سے آتے ہیں؟ کہتے ہیں کہ یہ ہمارے نہیں ہیں، تو کیا یہ جرمنی سے آتے ہیں، ہم جرمنی کے ساتھ سرحدبھی  نہیں رکھتے، ایسا افسوسناک واقعہ ہر سال کم از کم ایک بار ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ “پہلگام واقعے کے بعد تناؤ کا پیدا ہونا فطری ہے، جب اس طرح کے واقعات بار بار ہوتے ہیں تو تناؤ بڑھتا ہے۔

جاوید اختر نے مسوری میں کشمیری شال بیچنے والوں پر حملے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جو لوگ مسوری یا ہندوستان کے کسی بھی حصے میں کشمیریوں کو ہراساں کرتے ہیں، وہ صرف پاکستان کے پروپیگنڈے کو فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 99 فیصد کشمیری بھارت کے وفادار ہیں۔ جاوید اختر نے پاکستان کے آرمی چیف کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ پاگل ہے اور کچھ نہیں سمجھتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہمیں پہلگام حملے کو نہیں بھولنا چاہیے کیونکہ ان کی نظریں ممبئی پر بھی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت پاکستان کو سخت پیغام دے گی اور ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read