Bharat Express

Javed Akhtar

زویا اختر نے کہا کہ وہ اسکرین پر خواتین کو زیادتی، استحصال اور یہاں تک کہ جنسی طور پر ہراساں ہوتے دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں۔ لہٰذا ان تمام چیزوں کو اسکرین پر دکھانا ٹھیک ہے، لیکن Kiss لینے کے مناظر غلط ہیں۔

شاعر، گیت نگار اور ادیب گوپال داس 'نیرج' کی چھٹی برسی کے موقع پر دارالحکومت دہلی کے پریس کلب میں شاعری کو خراج عقیدت پیش کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں فلم، سیاست، کھیل، میڈیا اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے  بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی ،چیئرمین اوپیندر رائے نے کہا کہ نیرج جی کی یاد میں گزشتہ چھ سال سے جو پروگرام ہورہا ہے،دراصل یہ دن تھا 2010 میں 11 فروری کا جب اندور شہر میں نیرج داس جی سے میری پہلی ملاقات ہوئی۔

وزیر وشواس سارنگ مہمان خصوصی  کے طور پر اس پروگرام میں موجود تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں سب سے پہلے اس فاونڈیشن کو اور بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے کو مبارکباد پیش کروں گا کہ انہوں نے نیرج داس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ اہم پروگرام منعقد کیا ہے۔

جاوید اختر نے نیرج داس کے ساتھ اپنے تعلقات کی پوری کہانی بتائی اور ان کی شخصیت کی خوبیوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نیرج جی ہندوستان کے شاعر تھے اور وہ ہندوستانی شاعر تھے۔انہوں نے کہا کہ نیرج جی اردو کے کوی اور ہندی کے شاعر تھے۔

پچھلے سال، کاویانجلی سمان تقریب کے دوران، انہوں نے اداکار انوکپور کو گوپال داس نیرج ایوارڈ-2023 سے نوازا تھا۔البتہ اس سال مشہور شاعر،اسکرپٹ رائٹر ،نغمہ نگار جاوید اختر کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے اپنے ہاتھوں سے جاوید اختر کو گوپال داس نیرج ایوارڈ-2024 سے نوازا گیا ہے۔

شاعر، گیت نگار اور ادیب گوپال داس 'نیرج' کی چھٹی برسی کے موقع پر 19 جولائی کو راجدھانی دہلی میں پریس کلب آف انڈیا کے احاطے میں 'نیرج سمان سماروہ' کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور چیف ایڈیٹر اوپیندر رائے اس میں شرکت کریں گے۔

 یوپی کی مظفرنگرپولیس نےکانوڑیاترا 2024 سے متعلق ایک متنازعہ حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس سے سیاسی ہنگامہ آرائی ہورہی ہے۔ پولیس نے کانوڑ یاترا کے راستوں میں آنے والے سبھی ریسٹورنٹ، دکانوں، ہوٹلوں اورٹھیلے والوں سے اپنی دکان کے آگے نام لکھنے کی ہدایت دی ہے۔

 مظفرنگر پولیس نے حال ہی میں کانوڑ یاترا کے دوران سبھی ہوٹلوں، دوکانوں اور ٹھیلے والوں کو مالک کا نام عوامی طورپر لکھنے کا حکم دیا ہے۔ جاوید اخترنے اس فیصلے کا موازنہ ناجیوں سے کیا ہے۔

جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، مظفر نگر یوپی پولیس نے ہدایت دی ہے کہ آنے والے دنوں میں کسی خاص مذہبی جلوس کے روٹ پر تمام دکانوں، ریستورانوں اور یہاں تک کہ گاڑیوں پر بھی مالک کا نام نمایاں اور واضح طور پر لکھا جائے۔ ایسا کیوں؟