Bharat Express DD Free Dish

Rakesh Tikait attacked in Muzaffarnagar: راکیش ٹکیت پر مظفرنگر میں حملہ،ہجوم نے پگڑی گرا دی ،واپس جاو کے لگائے نعرے،پولیس نے کسان لیڈر کو بمشکل نکالا

پہلگام دہشت گردانہ حملے کو لے کر جمعہ کو مظفر نگر میں پاکستان کے خلاف ایک جن آکروش ریلی نکالی گئی تھی۔ اس ریلی میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ضلع کے مکینوں کے ساتھ ہندو تنظیموں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے پر متنازعہ بیان دینے والے کسان لیڈر راکیش ٹکیت کے خلاف لوگوں کا غصہ اپنے عروج پر ہے۔ جمعہ کو راکیش ٹکیت کو یوپی کے مظفر نگر ضلع میں لوگوں کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ جن آکروش ریلی میں مشتعل ہجوم نے راکیش ٹکائیت کو دھکا دیا۔ اس  دوران راکیش ٹکیت کی پگڑی بھی اچھال کر گرادی گئی ۔حالانکہ  پولیس نے کسی طرح راکیش ٹکیت کو بھیڑ سے ہٹانے کی کوشش کی۔ لوگوں نے ٹکیت کے سامنے نعرے بھی لگائے۔ راکیش ٹکیت کے لیے واپس جاؤ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ راکیش ٹکیت کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ پہلگام حملے پر راکیش ٹکیت نے کہا تھا کہ اس حملے سے کس کو فائدہ پہنچا؟ چور پاکستان میں نہیں ،ہم میں سے ہے۔وہیں کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے مظفر نگر میں بدسلوکی معاملےپر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ پہلے سے منصوبہ بند تھا۔ وہ چاہتے ہیں کہ کسانوں کی تحریک کو یہاں سے کمزور کیا جائے۔ نہ کسانوں کی تحریک کمزور ہوگی اور نہ  ہم  کمزور ہوں گے۔ سب ناراض ہیں، ہم بھی ناراض ہیں۔

واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو لے کر جمعہ کو مظفر نگر میں پاکستان کے خلاف ایک جن آکروش ریلی نکالی گئی تھی۔ اس ریلی میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ضلع کے مکینوں کے ساتھ ہندو تنظیموں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس ریلی کے دوران بی کے یو لیڈر راکیش ٹکیت کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ راکیش ٹکیت کے سامنے دھکا مکی کی کئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ احتجاج کے دوران کسی نے راکیش ٹکیت کے سر پر جھنڈا مارا جس کی وجہ سے ان کی پگڑی  گر گئی۔ یا درہے کہ اس ریلی کا اہتمام مظفر نگر تھانہ سول لائنز علاقہ کے ٹاؤن ہال میں کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read