Bharat Express DD Free Dish

Tejashwi Yadav new Masterplan for Polls: بہار اسمبلی انتخابات کیلئے تیجسوی کا نیا ماسٹر پلان،این ڈی اے کے مضبوط قلع پر نشانہ لگانے کا منصوبہ تیار

اس جلسہ عام کے ذریعے تیجسوی یادو اپنی پارٹی کی پالیسیوں اور اسکیموں کو ان برادریوں کے سامنے پیش کریں گے۔ وہ ان کے مسائل کو اجاگر کریں گے اور انہیں یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ آر جے ڈی ہی ان کی حقیقی خیر خواہ ہے۔

بہار کے سیاسی ماحول  دھیرے دھیرے گرم ہوتا چلا جا رہا ہے، اور اس بار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے این ڈی اے کے مضبوط ووٹ بینک میں نشانہ لگانے کی تیاری کر لی ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیجسوی نے ایک خاص منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت وہ پسماندہ اور انتہائی پسماندہ سماج کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دراصل آر جے ڈی ملر ہائی اسکول، پٹنہ میں ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کرنے جارہی ہے، جس کا بنیادی مقصد پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کو متحد کرنا ہے۔ تیجسوی یادو ان برادریوں کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

پسماندہ ووٹ بینک جسے روایتی طور پر این ڈی اے کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، اس بار تیجسوی یادو کے نشانے پر ہے۔ اس ووٹ بینک پر بی جے پی اور نتیش کمار کی مضبوط گرفت ہے، لیکن تیجسوی یادو اب اس مضبوطی کو کمزور کرنے  کے لیے بڑے اعلانات کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ تیجسوی یادو کا یہ قدم ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ اگر وہ اقتدار میں واپس آنا چاہتے ہیں تو انہیں این ڈی اے کے ووٹ بینک کو توڑنا پڑے گی۔ بہار کی سیاست میں پسماندہ اور انتہائی پسماندہ برادریوں کا ایک اہم کردار ہے، اور تیجسوی یادو انہیں اپنی طرف لانے کیلئے ایک الگ روڈ میپ تیار کررہے ہیں ۔

اس جلسہ عام کے ذریعے تیجسوی یادو اپنی پارٹی کی پالیسیوں اور اسکیموں کو ان برادریوں کے سامنے پیش کریں گے۔ وہ ان کے مسائل کو اجاگر کریں گے اور انہیں یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ آر جے ڈی ہی ان کی حقیقی خیر خواہ ہے۔ تیجسوی یادو کی یہ حکمت عملی این ڈی اے کی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ اگر وہ پسماندہ ووٹ بینک کو اپنے حق میں کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ این ڈی اے کے لیے بڑا جھٹکاہوگا۔ آنے والے دنوں میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ تیجسوی یادو کی یہ حکمت عملی کتنی کامیاب ہوتی ہے اور بہار کی سیاست میں کیا تبدیلی لاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read