Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


پاکستانی خبررساں اداروں  کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کاغذ کی کرنسی کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کروایا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ اس دوران پاکستان کا آغاز بہت خراب رہا۔ ٹیم نے صرف 16 رنز کے اسکور پر پہلی تین وکٹیں گنوا دیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوتن کی قرآن پاک کو بوسہ دینے کی ویڈیو کافی گردش کررہی ہے ۔ حالانکہ ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔آپ کو بتادیں کہ یہ ویڈیو روسی چیچن ریپبلک کے دارالحکومت گروزنی کی ایک مسجد میں ریکارڈ کی  گئی تھی۔

دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین نے کہا کہ ہماری پارٹی جموں و کشمیر کا الیکشن پوری طاقت کے ساتھ لڑے گی۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں حکومت بننے پر مفت بجلی اور پانی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے، امیدواروں کی لسٹ بھی جاری کی جارہی ہیں ،لیکن کانگریس پارٹی ابھی تک یہ طے نہیں کرپائی ہے کہ اسے اس انتخاب میں کیا کرنا ہے۔اکیلے چلنا ہے یا اتحاد کرنا ہے ۔

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شباب پر ہیں ،تمام پارٹیاں اپنی پوری کوشش کررہی ہیں کہ ان کا ووٹ بینک زیادہ سے زیادہ مضبوط ہوسکے ،اس بیچ کانگریس کے دفتر میں کافی خاموشی دیکھنے کو مل رہی ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ کشمیر میں کانگریس کی اچھی قیادت کا فقدان ماناجارہا ہے۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی  تمام جماعتوں نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ لیکن ملک کی سب سے پرانی پارٹی کانگریس اب بھی تذبذب کا شکار ہے۔ پہلی الجھن یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں کانگریس کس کے ساتھ اتحاد کرنے جا رہی ہے - پی ڈی پی یا نیشنل کانفرنس؟

کرکٹر سے سیاستداں بنے چیتن شرما نے بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے فرید آباد لوک سبھا حلقہ سے 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ بی ایس پی نے چیتن شرما کو میدان میں اتارا تھا کیونکہ وہ برہمن برادری سے تعلق رکھتے تھے، بی ایس پی کے کیڈر ووٹر تھے اور کرکٹر بھی تھے۔

اداکار نے کہا کہ ہندوستان خواتین، بچوں اور جانوروں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مردوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ معاشرے میں خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کیا جائے اور ان کے محافظ بنیں۔

بدامنی کے امکان کے پیش نظر، پولیس فورسز نے ملک بھر میں، خاص طور پر حساس سمجھے جانے والے اضلاع میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی گئی جس میں ڈویژنل کمشنر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔