Bharat Express DD Free Dish

Rahmatullah




Bharat Express News Network


لوک سبھا  میں آج وزارت تعلیم کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث  کے دوران حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مسلمانوں کے اسکول چھوڑنے کے تناسب کے اعداد و شمارکا حوالہ  دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کہ مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے یا نہیں۔

غازی پور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایم پی افضال انصاری نے جمعرات کو وزارت تعلیم کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران حکومت کو سخت گھیر لیا۔ افضال نے ایس سی ،ایس ٹی اور اوبی سی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے بجٹ میں کٹوتیوں پر سوالات اٹھائے۔

سال 2023 میں پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے بھی ایسی ہی تجویز دی تھی۔ جس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا الیکشن لڑنے کے لیے عمر کم کرنے کی وکالت کی گئی تھی۔کمیٹی نے کہا تھا کہ ہمیں ووٹ ڈالنے کی عمر کی طرح الیکشن لڑنے کی عمر 18 سال کر دینی چاہیے۔

ریاست کی تمام پارٹیوں نے آئندہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بی جے پی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ادھر ایک سروے رپورٹ نے سب کو چونکا دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو صرف 55 سے 65 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل پر براہ راست جوابی کارروائی کا حکم دے دیا۔امریکی خبر رساں ادارے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے یہ حکم ایرانی سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں دیا۔

فلسطین کے سابق صدر اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کے صاحبزادے عبدالسلام اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ والد نے وہ حاصل کیا جس کی وہ خواہش رکھتے تھے، ان کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا ہے۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بدھ کی صبح تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کو "تہران کی مزاحمت کو کمزور کرنے کے لیے ایک خطرناک جوا" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرخ لکیروں کو عبور کرنا ہمیشہ مہنگا رہا ہے۔

ایرانی میڈیا نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی کارروائی سے متعلق بعض تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کے وقت کے مطابق 2 بجے ہلاک کیا گیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ 23 ​​جولائی کو کیرالہ حکومت کو حکومت ہند نے خبردار کیا تھا۔ اس کے بعد 24 اور 25 جولائی کو وارننگ بھی دی گئی۔ 26 جولائی کو بتایا گیا تھا کہ 20 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ہوگی،

لندن کی میٹروپولیٹین پولیس، نیویارک کے محکمہ پولیس (این وائی پی ڈی) اور رائل کینیڈین ماؤنٹس پولیس کی مشترکہ تحقیقات کے بعد انجم چوہدری کو سزا سنائی گئی۔جج مارک وال کا کہنا تھا کہ انجم چوہدری مجموعی طور پر 26 سال سے زیادہ عرصہ سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے۔