Rahmatullah
Bharat Express News Network
Mallikarjun Kharge showed mirror to PM Modi: انڈیا الائنس پر پی ایم مودی کی تنقید کا ملکارجن کھڑگے نے دیا زبردست جواب، دکھایا آئینہ
وزیر اعظم مودی، پچھلے 10 سالوں سے آپ نےصرف توڑنے کی منفی سیاست کی ہے۔ آپ کی آواز سے اب 'انڈیا' کے لیے بھی تلخ الفاظ نکل رہے ہیں۔ آپ پچھلے 3 مہینوں سے منی پور کے تشدد پر قابو نہیں پا سکے ہیں۔ آپ کی تفرقہ انگیز سیاست نے برادریوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر دیا ہے جس سے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔
NDA partner KPA withdraws support: منی پور میں بی جے پی کو لگا جھٹکا، اس پارٹی نے سی ایم بیرن کی حکومت سے سپورٹ واپس لیا
کوکی پارٹی، جس کے دو ایم ایل اے ہیں، نے گورنر کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ موجودہ ہنگامے پر غور کرنے کے بعد، وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی زیر قیادت منی پور کی موجودہ حکومت کے لیے جاری حمایت اب نتیجہ خیز نہیں رہی۔ اس کے مطابق، منی پور کی حکومت کو کے پی اے کی حمایت اب حاصل نہیں ہوگی۔ ہم اس حکومت کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔
10-point peace formula presented at Ukraine crisis : جدہ امن اجلاس میں یوکرین نے 10 نکاتی امن فارمولہ تجویز کیا
یوکرائنی وفد کےذرائع کے مطابق ان تجاویز کو "متعدد ممالک کی طرف سے حمایت حاصل ہے۔یہ دو روزہ اجلاس یوکرین کی جانب سے اس تنازع کے حل تک پہنچنے میں مدد کے لیے عالمی جنوبی ممالک تک پہنچ کر اپنے بنیادی مغربی حامیوں سے بڑھ کر حمایت پیدا کرنے کے لیے سفارتی دباؤ کا حصہ ہے، جس نے عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔
Maulana Arshad Madani on Nuh Violence: نوح اور میوات فسادات ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ، ہریانہ حکومت اور پولیس کا کردار مشکوک:مولانا ارشد مدنی
افسوس ہے کہ سیاستداں اور حکمراں طاقتیں مذہبی لبادےکو اوڑھ کرنفرت کی سیاست کررہی ہیں۔اور یہ سب اس لئے ہورہا ہے تاکہ اقتدار پر قابض رہ سکے، یہ رجحان یقینی طور پر انتہائی خطرناک ہے۔ پہلے انتخابات بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مدعوں پر ہوتے تھے لیکن آج مذہب کے نام پر سیاست ہورہی ہے اور اقتدار پر قبضہ جمانے کیلئے مذہب کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے۔
Bulldozer action in Nuh after violence: نوح میں ہورہی ہے یکطرفہ کاروائی، صرف مسلمانوں کےگھر،دوکان کئے جارہے ہیں منہدم:اویسی
سپریم کورٹ نے کہا تھاکہ کوئی بھی بلڈوزر ایکشن لینے سے پہلے حکومت کو قانونی ضابطے کی پیروی کرنی ہوگی۔ عمارت کے مالک کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیئے بغیر کوئی کاروائی نہیں ہوسکتی ہے۔ صرف الزام کی بنیاد پر سینکڑوں غریب خاندان کو بے گھر کردیا گیا۔
Amit Shah is to move the Delhi (Amendment) Bill,in Rajya Sabha tomorrow: لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا کی تیاری،کل راجیہ سبھا میں امت شاہ پیش کریں گے دہلی سروس بل
گزشتہ روزلوک سبھا میں اجلاس کے دوران دہلی نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس اور اس سے متعلقہ بل پیش کیا گیا تھا ،جس دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کافی بحث وتکرار کا دور دیکھنے کو ملا،لیکن حکمراں جماعت کی اکثریت ہونے کی وجہ سے بل کو منظور کرلیا گیا تھا۔،
Amit Shah shares stage with Ajit Pawar : امت شاہ نے اجیت پوار سے کہا”آپ نے یہاں آنے میں کافی تاخیر کردی‘‘
غریب کام کرنا چاہتا ہے، لیکن سرمایہ نہیں ہے، اس کا جواب کوآپریٹو موومنٹ ہے۔ تعاون کے ذریعے خوشحالی کا مطلب سب سے چھوٹے شخص کو موقع دینا ہے۔ عوام کو اس وزارت سے موقع ملے گا۔ امت شاہ نے مزید کہا، 'ہمیں کوآپریٹو موومنٹ کے لیے شفافیت لانی ہوگی، اور جوابدہی کو طے کرنا ہوگا۔
Train accident in Pakistan: پاکستان کے کراچی میں بڑا ٹرین حادثہ،20 سے زائد افراد ہلاک،100سے زائد زخمی
کراچی سے سرگودھا جانے والی مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے اور نوابشاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب اس کی متعدد بوگیاں الٹ گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر حادثے میں 20 مسافر جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔