Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


اقوام متحدہ نے 424 سے زائد سابق حکومتی اہلکاروں اور افغان سکیورٹی فورسز کے ارکان کی من مانی گرفتاریوں اور حراستوں کی دستاویز پیش کی ہے جبکہ رپورٹ میں تشدد اور ناروا سلوک کے 144 سے زائد واقعات کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حالانکہ طالبان نے ابتدائی طور پر سابق حکومت اور بین الاقوامی افواج سے منسلک افراد کے لیے عام معافی کا وعدہ کیا تھا۔

پاکستانی  گرین بیک کرنسی دوپہر ایک بجے کے قریب انٹربینک مارکیٹ میں 298.65 پاکستانی روپئے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہو رہی تھی، تاہم اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 پاکستانی روپئے کا ہو گیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی کرنسی (روپیہ) کل 297.13 پاکستانی روپئے پر بند ہوئی تھی۔

کوچ۔دوہزار تیئس کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ وہ اختراعی اور طباع ذہنوں کو چیلنج کرتاہے اورمصنوعی ذہانت، ڈیپ لرننگ، مشین لرننگ، خودکار، بگ ڈاٹا اور کلاؤڈ کمپوٹنگ کے استعمال سے سائبر سیکوریٹی کے میدان میں نظریات قائم کرنے کے لیے اکساتاہے۔کوچ کے لیے انتالیس سو درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

جے کے ایل ایف چیف یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو پاکستان کی نگراں حکومت میں وزیر اور نگراں وزیراعظم کا خصوصی مشیر بنانے پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو پاکستان سے سیکھنے کا مشہورہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پاکستان سے سیکھنا  چاہیے کہ اپنے لوگوں کو کیسے ہینڈل کرنا ہے۔

لاقات کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت  بڑھ گئیں، جب سکریٹری خارجہ ونے کواترا نے کہا کہ وزیر اعظم کے سفر کے پروگرام پر ابھی کام کیا جا رہا ہے، لیکن انہوں نے واضح طور پر اس امکان سے انکار نہیں کیا کہ دونوں رہنما برکس کے مختلف پروگراموں کے موقع پر ملاقات کریں گے، جس کا آغاز کل شام  میں ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیصلے کے پیش نظر، 21 اگست کو ضلع کے بیشتراے پی ایم سیزمیں پیاز کی نیلامی بند رہی، بشمول لاسلگاؤں، ہندوستان میں پیاز کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر 2023 تک پیاز کی برآمد پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے سے پیاز کے کاشتکاروں اور اس کی برآمد پر منفی اثر پڑے گا۔

بنچ نے کہا، "آپ سمجھتے ہیں، دو چیزیں ہیں؛ ایک ڈیٹا اکٹھا کرنا، جو مشق ختم ہو چکی ہے، اور دوسرا سروے کے دوران جمع کیے گئے ڈیٹا کا تجزیہ۔ دوسرا حصہ، زیادہ مشکل ہے۔ جب تک آپ (درخواست گزار) پہلی نظر میں مقدمہ قائم کرنے کے قابل نہیں بناتے تب تک ہم روک نہیں لگانے والے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی جی صرف چھ ماہ رہیں گے۔ ہم انہیں ہٹانے کے لیے جو بھی ضروری ہو گا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں  انڈیا کے ساتھ ہوں۔اس کے ساتھ سی ایم ممتا نے کہا کہ وہ اپنی ریاست میں این آر سی کی اجازت نہیں دیں گی۔

نئی تعلیمی پالیسی 2021 کو عملی جامہ پہنانے میں بہت ساری ریاستیں ابھی تک ناکام ثابت ہوئی ہیں اور کئی غیر بی جے پی ریاستوں نے نافذ کرنے سے ہی انکار کردیا ہے۔ اس لسٹ میں کیرلہ اور تمل ناڈو کا نام پہلے سے ہی درج ہے ، البتہ اب ایک اور نام درج ہونے جارہا ہے جس نے نیو ایجوکیشن پالیسی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ریاست کرناٹک ہے۔

دراصل، ہندوستان کا چندریان-2 کا لینڈر سال 2019 میں چاند پر سافٹ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ تاہم، چندریان-2 کا مدار 2019 سے چاند کے گرد چکر لگا رہا ہے اور اس نے چندریان-3 مشن میں بہت مدد کی ہے۔چندریان-2 کا مدار لینڈر ماڈیول کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ اس کے ذریعے سگنل گراؤنڈ اسٹیشن تک بھی پہنچے گا۔