Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


وزیراعظم نریندرمودی نے اس ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے لکھاکہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بات کی ہے۔ غزہ کے الاہلی ہسپتال میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ہم فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجتے رہیں گے۔ خطے میں دہشت گردی، تشدد اور سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

سپریم کورٹ نے سینتھل بالاجی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول کی بنچ کے سامنے ضمانت کی درخواست کی جلد سماعت کی اپیل کی گئی  ہے۔ گرفتار وزیر کی درخواست پر 30 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ مدراس ہائی کورٹ سے جھٹکا لگنے کے بعد وزیر نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔

قبل ازیں جرح کے دوران سنجے سنگھ کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے سینئر وکیل وکرم چودھری نے کہا کہ ملک کی ایک نامور شخصیت کو بغیر کسی کارروائی کے گرفتار کیا گیا ہے۔ سنجے سنگھ کی جانب سے ان کے وکیل نے کہا کہ 'ایک سال سے زیادہ ہو گیا ہے لیکن اب تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مجھے کبھی نہیں بلایا'۔اوراچانک سے گرفتار کرلیا گیا۔

برج بھوشن کے وکیل نے کہا کہ اوور سائٹ کے ریکارڈ میں 17 اکتوبر کے کسی واقعہ کا کوئی ذکر نہیں ہے اور اوور سائٹ میں داخل کیے گئے حلف نامہ میں 17 اکتوبر کے واقعے کا ذکر اس کے بعد ہی کیا گیا ہے۔برج بھوشن کے وکیل نے کہا کہ شکایت کنندہ بھی اوور سائٹ کمیٹی میں ہونے والی سماعت کو مسترد نہیں کر سکتی۔

چیف ایگزیکٹیو پیکا لنڈ مارک نے کہا کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور اے آئی میں پیشرفت کے لیے "ان نیٹ ورکس میں نمایاں سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی جن کی صلاحیتوں میں کافی بہتری آئی ہے۔تاہم، مارکیٹ کی بحالی کے غیر یقینی وقت کو دیکھتے ہوئے، ہم اب فیصلہ کن کارروائی کر رہے ہیں۔

اس پورے معاملے میں ابھی تک ہندوستانی شائقین کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں آئی ہے۔ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو انجری کے بعد اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کا اسپتال میں اسکین کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہاردک پانڈیا آج دوبارہ میدان میں نظر نہیں آئیں گے۔ اسے بھارت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر جمہوریہ نے بہار کے کسانوں پر زور دیا کہ وہ نامیاتی مصنوعات کے لئے بڑھتی ہوئی مانگ کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ نامیاتی کھیتی زراعت کی لاگت کو کم کرنے اور ماحولیات کا تحفظ کرنے میں مدد گار ہے۔ یہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور لوگوں کو تغذیہ بخش غذا فراہم کرنے کی بھی اہل ہے۔