Rahmatullah
Bharat Express News Network
Manipur Violence Case: منی پور فساد میں ہلاک ہونے والے175 افراد کی لاشیں ابھی تک مردہ خانوں میں موجود، سپریم کورٹ نے حیرانی کا کیا اظہار،سخت ہدایات جاری
واضح رہے کہ سپریم کورٹ منی پور میں جاری تشدد کے پھیلنے سے متعلق عرضیوں کے ایک بیچ کی سماعت کر رہی تھی۔اس سے قبل عدالت نے تشدد کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) گیتا متل کی سربراہی میں ایک آل ویمن عدالتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
Catwalk In Burqa: برقعے میں مسلم لڑکیوں کے کیٹ واک کرنے پر ہنگامہ شروع،کاروائی کا مطالبہ تیز
دیوبند، سہارنپور سے آئی ہوئی ایک طالبہ علینہ نے کہا کہ ہم نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ برقعے کو بھی فیشن میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ صرف نئے فیشن کے کپڑے پہنیں۔ پہلے چھوٹے کپڑے بنائے جا رہے تھے لیکن ہم نے برقعے کو فیشن میں شامل کر کے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
SC Stays NGT Order:مہاراشٹر حکومت کو سپریم کورٹ سے ملی عارضی راحت،این جی ٹی کی طرف سے عائد12000 کے جرمانے پر لگائی روک
سپریم کورٹ نے این جی ٹی کے ذریعہ بی ایم سی پر عائد 12 ہزار کروڑ روپے کے ماحولیاتی جرمانے کے خلاف مہاراشٹر حکومت کی درخواست پر نوٹس جاری کرکےچار ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔گزشتہ سال این جی ٹی نے ماحولیات کو نقصان پہنچانے پر مہاراشٹر حکومت پر 12 ہزار کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
SC rejects DMK minister Senthil Balaji’s bail plea: تمل ناڈو کے وزیر سینتھل بالاجی کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت
گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے تمل ناڈو حکومت کے وزیر وی سینتھل بالاجی کی حالیہ میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی۔ اس سے قبل، خرابی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے، بالاجی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی کہ طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔
Hamas confirms truce extended by two days: غزہ جنگ بندی میں دو دنوں کی توسیع پر اتفاق، قطری وزیرخارجہ نے کیا اعلان
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے بجائے مکمل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’غزہ میں صورت حال دن بہ دن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ مصری، قطری اور امریکی مذاکرات کاروں نے غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کی توسیع پر اتفاق کیا جو پیر کو ختم ہو رہی ہے۔
Israel open to truce extension: غزہ میں جاری جنگ بندی کا آخری دن آج، اسرائیل جنگ بندی میں توسیع کیلئے تیار، حماس کے فیصلے کا انتظار
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یواین آرڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ جنگ بندی شروع ہونے کے بعد پہلی بار شمال سمیت غزہ میں آنے والے ٹرکوں اور امداد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔یہ جمعہ کو شروع ہونے والی چار روزہ جنگ بندی میں توسیع کی بھی امید کر رہا ہے۔
Israel-Hamas war: ہرپانچ میں سے ایک فلسطینی کو اسرائیل بناتا ہے قیدی،20-20 سالوں تک رکھتا ہے بند
اس وقت اسرائیل کے اندر 19 جیلیں ہیں، جہاں فلسطینیوں کو رکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں بھی ایک جیل ہے۔ چوتھے جنیوا کنونشن کے مطابق انتظامی علاقوں سے لوگوں کو اغوا کر کے وہاں رکھنا غلط ہے لیکن اسرائیل مبینہ طور پر اسے نظر انداز کر رہا ہے اور مغربی کنارے یا غزہ کی پٹی سے لوگوں کو اپنے پاس رکھے ہوئے ہے۔
Agra News: صاحب میں زندہ ہوں ،مجھے مردہ قرار دے کر میری پنشن بند کردی گئی ہے ،میرے ساتھ انصاف کیا جائے
آگرہ میں بڑھاپا پنشن گھوٹالے کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں، جہاں ایک زندہ شخص کو مردہ قرار دے کر تصدیق کیے بغیر اس کی پنشن روک دی جاتی ہے۔ یہ بھی ایک ایسا ہی معاملہ ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے کھڑے ہو کر پلے کارڈ اٹھائے بزرگ دیناناتھ جو کہ اعتماد پور کے رہنے والے ہیں زندہ ہیں۔
Israel-Hamas war: جنگ بندی میں توسیع کی کوششوں کے بیچ غزہ پٹی پہنچے نیتن یاہو، کہا:آخری دم تک جاری رہےگی جنگ، اسرائیل کو کوئی نہیں روک سکتا
پی ایم نیتن یاہو نے کہا کہ ہم فتح حاصل کرنے تک لڑائی کو جاری رکھیں گے۔ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس جنگ کے تمام اہداف حاصل کرنے کی طاقت، قوت، ارادہ اور عزم ہے اور ہم ایسا کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے دریافت کی گئی حماس کی سرنگوں میں سے ایک کا دورہ کیا۔
Mohan Bhagwat On Hindu Rashtra: ہندوستان ہند راشٹر بن چکا ہے،صرف ہمیں اس کو پہچاننا ہے: آر ایس ایس چیف کا بیان
آرایس ایس چیف موہن بھاگوت نے مزید کہا کہ ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر نے دستور ساز اسمبلی میں کہا تھا کہ آزادی اور مساوات ایک ساتھ نہیں آتے۔ ان دونوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان سپریم ہے۔ ہم سب بھائی ہیں، اچھوت نہیں چلے گی۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل خیر سگالی ہے۔