Rahmatullah
Bharat Express News Network
Rahul Gandhi Attacks PM Modi On Guarantee Politics: مودی کی گارنٹی مطلب دھوکے کی گارنٹی، راہل گاندھی کا مرکزی حکومت پر سخت حملہ
راہل گاندھی نے گوالیار میں مزید کہا کہ ٹرین کے اے سی کوچوں کی تعداد بڑھانے کے لیے جنرل کوچوں کی تعداد کم کی جا رہی ہے، جس میں نہ صرف مزدور اور کسان بلکہ طلباء اور ملازم بھی سفر کرتے ہیں۔ اے سی کوچز کو تیار کرنے کے معاملے میں بھی عام کوچز کے مقابلے 3 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔
INDIA Alliance Mega Rally in Patna: پٹنہ میں انڈیا اتحاد کی میگاریلی، راہل ،اکھلیش،تیجسوی ایک ساتھ
پٹنہ کے گاندھی کے گاندھی میدان میں جن وشواش مہاریلی کے بینر تلے انڈیا اتحاد کے سربراہان جمع ہورہےہیں ۔ یوپی سے سماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو پٹنہ پہنچ چکے ہیں ۔ کانگریس خیمے سے ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی پٹنہ پہنچ رہے ہیں ۔ لیفٹ پارٹی سے سیتارام یچوری،ڈی راجا سمیت کئی دیگر رہنما بھی اس ریلی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔
Rahul Gandhi remarks on Unemployment: پاکستان اور بنگلہ دیش سے کہیں زیادہ بے روزگاری ہندوستان میں ہے:راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں چالیس سال سے زیادہ بے روزگاری آج ہے۔ یہاں 23 فیصد بے روزگاری ہے اور پاکستان میں 12 فیصد نوجوان بے روزگار ہے چونکہ پی ایم مودی نے چھوٹے کاروبار کو ختم کردیا ، جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے ذریعے مودی حکومت نے متوسط طبقے کو بری طرح سے بے روزگار کردیا۔
PM Modi in Pokhran: فوجی کے کردار میں ایک بار پھر نظر آئیں گے پی ایم مودی،12 مارچ کو ”وار گیم‘‘ میں ہوں گے شامل
رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی فوجی قیادت سے فوجی معاملات میں حکمت عملی پر مبنی انقلاب لانے کے لیے کہہ سکتے ہیں، جس کے مرکز میں ہندوستان، ہندوستانی جغرافیہ اور اس کے سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی ہوگی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ 'بھارت شکتی' کے نام سے ہونے والی مشق میں ہندوستانی ساختہ دفاعی پلیٹ فارم اور نیٹ ورک پر مبنی نظام کا تجربہ کیا جائے گا۔
SRK Chant Jai Shree Ram:شاہ رخ خان نے لگایا جئے شری رام کا نعرہ،ویڈیو وائرل،بحث کا بازار گرم
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنگ خان میزبانی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جیسے ہی وہ اسٹیج پر آتے ہیں، سب سے پہلے وہ جئے شری رام کا نعرہ لگاتے ہیں۔ یہ سن کر وہاں موجود تمام مہمانوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔ اس کے بعد شاہ رخ نے امبانی خاندان کی تین خواتین کی ڈانس پرفارمنس کا اعلان کیا۔
Shehbaz Sharif, Omar Ayub in one-to-one contest for PM slot: پاکستان کا کون بنے گا پی ایم،عمر ایوب یا شہباز،فیصلہ ہوگا آج،جانئے کس کی پوزیشن ہے مضبوط
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن سمیت، پاکستان پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان مسلم لیگ، استحکام پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت کئی اور جماعتوں کی حمایت حاصل ہو گی۔جبکہ تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان کو سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی حمایت حاصل ہو گی۔
Anant Ambani-Radhika Merchant Pre-Wedding: شاہ رخ،سلمان اور عامر خان نے ایک ساتھ اننت امبانی کی شادی تقریب میں کیا ڈانس،ویڈیو وائرل
شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے اسٹیج پر ایک ساتھ پرفارم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ وہ فلم آر آر آرکے آسکر جیتنے والے گانے ناٹو-ناٹو پر رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔ پہلے انہوں نے گانے کے اصل اسٹیپس کو کاپی کیا اور پھر تینوں خانز نے اس ڈانس پرفارمنس میں اپنا اپنا انداز شامل کیا۔
PM Narendra Modi in Dhanbad: پی ایم مودی نے جھارکھنڈ کو 35 ہزار 700 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا دیا سوغات،یوریا فیکٹری کاکیا افتتاح
وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا آغاز دھوپ میں کھڑے لوگوں سے معافی مانگ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں آپ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ پنڈال چھوٹا ہو گیا۔ بمشکل 5 فیصد لوگ پنڈال میں ہیں لیکن 95 فیصد دھوپ میں ٹہل رہے ہیں۔ آج آپ کو جو تکلیف ہو رہی ہے اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔
lok sabha election 2024: شتروگھن سنہا کے خلاف بھوجپوری سٹار پون سنگھ کو امیدوار بناسکتی بی جے پی
بی جے پی کی پہلی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی (وارانسی)، وزیر داخلہ امیت شاہ (گاندھی نگر)، راج ناتھ سنگھ (لکھنؤ) سمیت ہائی پروفائل امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے اور وہ 'کمزور' سیٹیں جنہیں بی جے پی نے 2019 میں بہت کم فرق سے ہارا یا جیتا تھا،اس پر فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
Rahul Gandhi remarks on Saddam Hussein: راہل گاندھی نے صدام حسین کی تعریف کی! بتایا کیسے صدام نے امریکہ کو گھٹنے پر لادیا تھا
جب عراق پر حملہ کیا تو 25 دنوں میں پوری عراقی فوج کا صفایا کر دیا،لیکن پھر چھ ماہ بعد کچھ ایسا ہوا کہ اچانک امریکی فوجی ہر روز ہلاک ہونے لگے تھے اور چھ ماہ کے عرصے میں امریکی فوج کی ایک ہزار کے قریب بکتر بند گاڑیاں ضائع ہو گئیں۔ تو ایک ایسا ملک یا نظام جو امریکہ سے بالکل بھی مقابلہ نہیں کر سکتا تھا۔