Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


اگر آپ آدھار کارڈ کی تصویرکو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو یہ کام آف لائن کروانا ہوگا۔ آدھار کارڈ پر اپنی تصویر تبدیل کرنے یا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آپ کو قریب ترین آدھار مرکز جانا پڑے گا۔ آدھار کارڈ کی تصویر کیسے اپ ڈیٹ کریں؟ سب سے پہلے، UIDAI کی ویب سائٹ uidai.gov.in پر جائیں اور لاگ ان کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم جنہوں نے گزشتہ سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہر طرز کی کرکٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پی سی بی نے ان کی جگہ شاہین شاہ کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کرکٹ کی قیادت سونپی تھی۔تاہم دونوں کپتان اپنے ابتدائی امتحان میں ناکام رہے۔

کجریوال نے اپنی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست میں چار دلائل دیے ہیں۔ ان دلائل کا حوالہ دیتے ہوئے کجریوال نے اپنی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔کجریوال نے کہا ہے کہ ای ڈی کے ذریعہ ان کی گرفتاری ان کے بنیادی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ورون گاندھی لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ ان کی ٹیم نے بدھ کو اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ورون اپنی ماں مینکا گاندھی کے لیے سلطان پور میں انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس بار پیلی بھیت سے ورون گاندھی کو لوک سبھا الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کو لے کر جموں و کشمیر کے لوگوں میں جو غلط فہمی پھیلائی گئی تھی وہ اب پوری طرح ختم ہو چکی ہے۔ 370 کو ہٹانے کے بعد جموں و کشمیر میں امن ہے، سیاحت میں اضافہ ہوا ہے، ترقی لوگوں کے گھروں تک پہنچی ہے، دہشت گردی ختم ہوئی ہے، پتھربازی صفر ہو گئی ہے۔

معلومات کے مطابق وہ قبض اور یورین انفیکشن میں مبتلا ہیں۔ 5 دن پہلے بھی ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ اس وقت مختار کو پیٹ میں درد ہواتھا جس کی وجہ سے وہ بیت الخلا جاتے ہوئے گر گئے۔ اس کے بعد بھی انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

جانکاری کے مطابق، سوشل سروس برانچ نے کل رات ممبئی کے فورٹ علاقے میں واقع سبلان ہکا پارلر پر چھاپے کے دوران کچھ لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔ منور بھی انہی لوگوں میں سے تھے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ہُکا پارلر میں تمباکو کی مصنوعات کے ساتھ نیکوٹین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ فی الحال پولس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اسلام نے کہا کہ جب میں بھیڑ میں تھا اور اسے کھولنے کے لیے دروازے کی طرف بڑھ رہا تھا، تو میں نے سوچا کہ شاید کوئی سیڑھیوں یا ایسکلیٹر سے آکر گرنیڈ پھینک دے یا [ہم پر] فائرنگ شروع کر دے۔ خدا کا شکر ہے کہ ایسا نہیں ہوا اور میں نے وقت پر دروازہ کھولا اور سب کو باہر جانے دیا۔

شنیک نے اپنے بیان میں کہا، "اگر یہ قانون واقعی مظلوم مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے  تھا، تو اس میں برما (میانمار) کے روہنگیا مسلمان، پاکستان کے احمدیہ مسلمان یا افغانستان کے ہزارہ شیعہ سمیت دیگر کمیونٹیز بھی شامل ہونی چاہئے۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے، "ورون گاندھی کو کانگریس میں آنا چاہیے، ہمیں ان کے آنے سے خوشی ہوگی۔ وہ ایک بہت ہی طاقتور لیڈر، ایک پڑھے لکھے آدمی ہیں۔ ان کی صاف شبیہ ہے اور وہ گاندھی خاندان سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ  بی جے پی نے انہیں ٹکٹ دینے سےانکار کر دیا ہے۔