Rahmatullah
Bharat Express News Network
McDonald’s stores closed: اس ملک میں میکڈونلڈ کے تمام اسٹور ہوگئے بند،کیا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا ہے اثر،جانئے
امریکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز سری لنکا میں مقامی پارٹنر 'ابانز' کے ساتھ مل کر کاروبار کر رہی تھی اور دونوں شراکت داروں کے درمیان ابانز کے مطابق 1998 میں شراکت داری کا معاہدہ ہوا تھا۔
Virat Kohli statement on T20 World Cup: ٹی20 ورلڈ کپ ٹیم میں اپنے سلیکشن پر وراٹ کوہلی نے بھی خاموشی توڑی،سوال اٹھانے والوں کو دیا سیدھا جواب
دو ماہ کے وقفے کے بارے میں وراٹ کوہلی نے کہا، 'ہم ملک میں نہیں تھے۔ ہم ایک ایسی جگہ پر تھے جہاں لوگ ہمیں پہچان نہیں رہے تھے۔ ایک خاندان کے طور پر ایک ساتھ وقت گزارنا اور دو ماہ تک نارمل محسوس کرنا – یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے ایک غیر حقیقی تجربہ تھا۔
Delhi CM Arvind Kejriwal issues 2nd order from jail: جیل سے حکومت چلا رہے اروند کجریوال نے دوسرا بڑا حکم جاری کیا
ای ڈی نے ریمانڈ کے دوران دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے جاری کردہ سرکاری حکم کا نوٹس لیا ہے۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ مرکزی ایجنسی اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا حراست میں رہتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی طرف سے ایسی ہدایات جاری کرنا پی ایم ایل اے عدالت کے حکم کے دائرے میں آتا ہے۔
APSEZ Acquires Gopalpur Port In Odisha For INR 3,080 Crore: اے پی ایس ای زیڈ نے 3,080 کروڑ مں اوڈیشہ میں گوپال پور پورٹ حاصل کا
اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (اے پی ایس ای زیڈ)، جو بندرگاہوں اور لاجسٹکس کی سب سے بڑی کمپنی ہے، نے گوپال پور پورٹ لمیٹڈ (جی پی ایل) میں ایس پی گروپ کے 56 فیصد حصص اور اوڈیشہ سٹیویڈورس لمیٹڈ (او ایس ایل) کے 39 فیصد حصص کی خریداری کے لیے ایک حتمی معاہدہ کیا ہے۔
AAP’s PM residence ‘gherao’ protest: کجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی آج پی ایم رہائش گاہ کا کرے گی گھیراو، دہلی میں ٹریفک بری طرح متاثر
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے جمعرات کی شام کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب پالیسی معاملے میں گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد عام آدمی پارٹی سڑکوں پر نکل آئی۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور دیگر سیاسی جماعتوں نے کجریوال کی گرفتاری کے خلاف قومی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں احتجاج شروع کر دیا۔
Akhilesh Yadav On BJP: بی جے پی کی حکومت بنی تو یہ شادی بھی نہیں ہونے دے گی،جہاں ہر سال ایک لاکھ کسان خودکشی کرتا ہو وہ ملک ترقی یافتہ کیسے بنے گا:اکھلیش یادو
ایس پی سربراہ نے سوال کیا کہ جس ملک کے ایک لاکھ کسان خودکشی کر رہے ہیں وہ 'ترقی یافتہ ہندوستان' کیسے بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک لاکھ کسان خودکشی کر رہے ہیں، نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں، صنعتیں کارخانے لگانے کے قابل نہیں اور حکومت نے صنعتکاروں کو بلا کر بڑے بڑے خواب دکھائے۔
Mukhtar Ansari Health Updates: مختار انصاری کی طبیعت اچانک ہوئی خراب، باندہ اسپتال میں چل رہا ہے علاج،بیٹوں نے کی دعاوں کی درخواست
جیل میں بند یوپی کے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں باندا میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ان کے بیٹوں عباس اور عمر انصاری نے فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت زیادہ خراب ہے۔ اسپتال کے باہر سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکار تعینات نظر آرہے ہیں۔
Lok Sabha Election 2024: اکھلیش یادو کے تیور میں آیا بڑا بدلاو،80 کے بجائے صرف پانچ سیٹوں پر لگارہے ہیں زیادہ زور
اکھلیش نے سیفئی میں منعقد ہولی مہوتسو کے دوران کہا، "لوگ خاندان کے افراد کو لے کر بہت سے سوالات اٹھا رہے ہیں، اس لیے ہم نے ایک ریکارڈ بھی بنایا اور خاندان کے تمام افراد کو ٹکٹ دیا، یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا کیونکہ بی جے پی والے نہیں جانتے کہ کیا کیا؟ آپ کیا کہتے ہیں؟
Moscow Terrorist Attack: داعش کا نام لینے سےگریز کررہا ہے روس، ماسکو حملے کیلئے پوتن نے اسلامی شدت پسندی کو بتایا ذمہ دار
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دعویٰ کیا کہ ماسکو کے نواحی علاقے میں گزشتہ ہفتے ایک کنسرٹ ہال پر حملہ کرنے والے مسلح افراد 'اسلامی شدت پسند' تھے۔ اس حملے میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔سرکاری حکام کے ساتھ ملاقات میں پوتن نے کہا کہ یہ ہلاکتیں اسلامی شدت پسندوں نے کی ہیں۔
Arvind Kejriwal Arrested: چھ دنوں کے ریمانڈ پر جیل بھیجے گئے اروند کجریوال،ای ڈی کی نظرمیں کجریوال شراب گھوٹالے کا سرغنہ قرار
ای ڈی نے عدالت میں کہا کہ اس پورے گھوٹالے کا پیسہ گوا انتخاب میں استعمال کیا گیا ہے۔اس پورے معاملے میں گرفتار منیش سسودیا کو ابھی تک ضمانت نہیں مل پائی ہے۔ ای ڈی نے عدالت سے کہا کہ شراب پالیسی بنانے میں کجریوال کا بڑا رول ہے ۔