Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


زوماٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ براہ کرم دوپہر میں آرڈر نہ کریں۔ جب دوپہر کو آرڈر آتا ہے، ڈیلیوری پارٹنر کو آرڈر کی فراہمی کے لیے شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سال گرمی نے کئی ریاستوں میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہے۔

متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ روینہ نشے کی حالت میں اپنے ڈرائیور کا دفاع کرنے کے لئے کار سے باہر آئیں اور ان کی ماں کو ٹکر ماری جس کے بعد ان کی والدہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔تاہم یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی نے کسی کو ٹکر نہیں ماری۔

افضال انصاری نے دعویٰ کیا کہ مودی اور رام مندر کے فیکٹر نے انتخابات میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اور این ڈی اے دو سو سیٹوں کے اعداد و شمار تک نہیں پہنچ پائے گی۔ افضال انصاری دعویٰ کر رہے ہیں کہ انڈیا الائنس کو تین سو سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

اروند کجریوال کی عدالت میں پیشی سے قبل ان کا میڈیکل کرایا گیا ، یہ میڈیکل کا انتظام بھی جیل انتظامیہ نے تہاڑ جیل میں ہی کررکھا تھا جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کجریوال کی صحت کیسی ہے، ان کا وزن کتنا ہے، بلڈ اور شوگر کی کیاتفصیلات ہیں۔

شیوم نے سنگل ہونے پر دکھ بھرے انداز میں پولیس کو بتایا کہ یہ غلط ہے، آپ گرل فرینڈ  بنوانے میں میری مدد کریں۔ پھر کیا دہلی پولیس نے بھی دیا ایسا مضحکہ خیز جواب کہ وہ بھی وائرل ہوگیا۔ دہلی پولیس کے اس جواب  نے مانوں محفل ہی لوٹ لیا ہو۔

اکستان کرکٹ ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔ گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران کے آئین کے مطابق نئے صدر کا انتخاب آئندہ 50 روز میں ہونا ہے۔ اس وقت تک ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر عبوری صدر کی ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں۔محمد مخبر کو بھی ابراہیم رئیسی کی طرح ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پیش کی گئی تجویز پرمشرق وسطیٰ میں امید کی ایک نئی کرن کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اوران کے حواریوں کے اس پر بیانات حوصلہ افزا نہیں۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کے اختتام کے بعد اب ایگزٹ پول بھی سامنے آگئے ہیں اور ملک میں انتخابات سے متعلق ایگزٹ پول کرنے والی بیشتر ایجنسیوں نے اپنا  پول جاری کردیا ہے۔ اے بی پی  سی ووٹر سے لیکر چانکیہ ٹوڈے تک، آج تک ایکسس مائی پول سے لیکر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک تک۔

لوک سبھا انتخابات کے اختتام کے بعد اب ایگزٹ پول کا دور جاری ہے اور بھارت ایکسپریس کی ٹیم نے بھی  سب سے بڑا سروے کرکے  ریزلٹ آنے سے پہلے ہی ایک  اندازہ  عوام کے سامنے رکھنے کی کوشش کی ہے۔ بھارت ایکسپریس کے سروے کے مطابق راجستھان میں بی جے پی کو معمولی نقصان ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔