Bharat Express

Lok Sabha Exit Poll 2024: مودی کی ہیٹ ٹرک طے، بیشتر ایگزٹ پول میں این ڈی اے کی بن رہی ہے حکومت،انڈیا الائنس کے خواب ہوسکتے ہیں چکنا چور

لوک سبھا انتخابات 2024 کے اختتام کے بعد اب ایگزٹ پول بھی سامنے آگئے ہیں اور ملک میں انتخابات سے متعلق ایگزٹ پول کرنے والی بیشتر ایجنسیوں نے اپنا  پول جاری کردیا ہے۔ اے بی پی  سی ووٹر سے لیکر چانکیہ ٹوڈے تک، آج تک ایکسس مائی پول سے لیکر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک تک۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کے اختتام کے بعد اب ایگزٹ پول بھی سامنے آگئے ہیں اور ملک میں انتخابات سے متعلق ایگزٹ پول کرنے والی بیشتر ایجنسیوں نے اپنا  پول جاری کردیا ہے۔ اے بی پی  سی ووٹر سے لیکر چانکیہ ٹوڈے تک، آج تک ایکسس مائی پول سے لیکر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک تک، بیشتر ایجنسیوں اور میڈیا گھرانوں کی جانب سے ایگزٹ پول جاری کردیا گیا ہے۔ تمام ایگزٹ میں ایک چیز کو مشترک ہے وہ یہ ہے کہ ایک بار پھر مرکز میں این ڈی اے کی حکومت بننے جارہی ہےا ور بہت آسانی کے ساتھ حکومت بننے جارہی ہے۔ بیشتر ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو 300 سے زائد سیٹیں مل رہی ہیں جبکہ حکومت سازی کیلئے 272 سیٹوں کی ضرورت ہے۔ البتہ ایکزٹ پول کے مطابق این ڈی اے350 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرکے مرکز میں ہیٹ ٹرک لگانے جارہی ہے۔

 راجستھان کا ایگزٹ پول

بھارت ایکسپریس کے سروے کے مطابق راجستھان میں بی جے پی کو معمولی نقصان ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ سال 2019کے لوک سبھا الیکشن میں  این ڈی اے کو 60.50 فیصد ووٹ ملے تھے اور اس کے بدلے میں 25 سیٹیں این ڈی اے کو ملی تھیں،جبکہ کانگریس کو 34.24 فیصد ووٹ ملے تھے اور ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں  ہوئی۔ وہیں 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو 56.80 فیصد ووٹ مل رہے ہیں  جو 23-24 سیٹوں پر کامیابی دلا رہی ہیں ،جبکہ کانگریس 36.20 فیصد ووٹ کے ساتھ ایک سے دو سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ یعنی کانگریس کو معمولی فائدہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور زیرو سے 1-2 تک پہنچتی نظر آرہی ہے۔

این ڈی اے کو مل رہی ہیں 15-17 سیٹیں

کرناٹک میں پارٹیوں کی ووٹ شیئرنگ کی بات کریں تو یہاں این ڈی اے کو48.80  فیصد ووٹ ملے ہیں، جبکہ انڈیا اتحاد کو 44.39 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ وہیں، یہاں این ڈی اے کو 15-17 سیٹیں ملتی دکھ رہی ہیں، جبکہ انڈیا اتحاد کو 8-10 سیٹیں ملتی نظر آ رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے میں 13 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ ان میں ممبئی کی چھ سیٹیں شامل تھیں۔ ان 13 سیٹوں میں سے 7 سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار میدان میں ہیں۔ وہیں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی چھ سیٹوں پر شیوسینا کے امیدواروں کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے۔ ایم وی اے کیمپ میں کانگریس تین سیٹوں پر مقابلہ کر رہی ہے، دو سیٹوں پر شرد پوار گروپ اور ادھو ٹھاکرے دھڑے کے امیدوار باقی 9 سیٹوں پر مقابلہ کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read