لوک سبھا انتخابات کے اختتام کے بعد اب ایگزٹ پول کا دور جاری ہے اور بھارت ایکسپریس کی ٹیم نے بھی سب سے بڑا سروے کرکے ریزلٹ آنے سے پہلے ہی ایک اندازہ عوام کے سامنے رکھنے کی کوشش کی ہے۔ بھارت ایکسپریس کے سروے کے مطابق راجستھان میں بی جے پی کو معمولی نقصان ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ سال 2019کے لوک سبھا الیکشن میں این ڈی اے کو 60.50 فیصد ووٹ ملے تھے اور اس کے بدلے میں 25 سیٹیں این ڈی اے کو ملی تھیں،جبکہ کانگریس کو 34.24 فیصد ووٹ ملے تھے اور ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ وہیں 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو 56.80 فیصد ووٹ مل رہے ہیں جو 23-24 سیٹوں پر کامیابی دلا رہی ہیں ،جبکہ کانگریس 36.20 فیصد ووٹ کے ساتھ ایک سے دو سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ یعنی کانگریس کو معمولی فائدہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور زیرو سے 1-2 تک پہنچتی نظر آرہی ہے۔
اترپردیش میں بی جے پی کا شاندار مظاہرہ
ملک کے باوقار میڈیا اداروں میں سے ایک بھارت ایکسپریس کے ایگزٹ پول کے مطابق رواں برس کے انتخاب میں اترپردیش میں بی جے پی شاندار مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔ جبکہ حزب اختلاف کا متحدہ محاذ ’انڈیا اتحاد، ایگزٹ پول کے لحاظ سے کافی پیچھے ہے۔
اگر ہم گزشتہ لوک سبھا انتخاب یعنی 2019 کی بات کریں تو اتر پردیش میں بی جے پی کو 49.56 فیصد ووٹ ووٹ حاصل ہوئے تھے،اپنا دل کی بات کریں تو اپنا دل کو 1.20 ووٹ فیصد حاصل ہوئے تھے، بی ایس پی کی بات کریں تو 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں بی ایس پی کو 19.26 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے،سماجودی پارٹی کی بات کریں تو 17.96 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے،وہیں ملک کی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کی بات کریں تو تو کانگریس کو 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں 6.31 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔
ووٹنگ فیصد کے بعد اگر ہم سیٹوں کی بات کریں تو 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو 62 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔اپنا دل کو 2 سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ بی ایس پی کو 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں 10 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی،سماجوادی پارٹی کی بات کریں توایس پی کو 5 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی،جبکہ کانگریس کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔