Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


اشوک گہلوت حکومت پرسوال اٹھانے والے کے بعد وزیر عہدے سے معطل کئے جانے والے راجیندر گڑھا کو اسمبلی سے مارشلوں نے باہر کردیا ہے۔ اس کے بعد وہ رونے لگے اور کہا کہ میری لال ڈائری بھی چھین لی گئی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور قومی ترجمان سنجے سنگھ کو راجیہ سبھا سے معطل کردیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ پورے مانسون سیشن 2023 کی کارروائی سے دور رہیں گے

حزب اختلاف کی اتحادی جماعتوں (I.N.D.I.A) نے پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے منی پور کے بارے میں دونوں ایوانوں میں بیان کا مطالبہ کیا۔

منی پور سانحہ نے پورے ملک کو شرمسار کردیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد سیاسی لیڈران کی طرف سے بیان بازیاں بھی سامنے آرہی ہیں۔ دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے مجھے منی پور جانے سے روک دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ایشیا کپ 2023 سے پہلے پاکستان کو نیا چیف سلیکٹر ملنے والا ہے۔ سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو یہ ذمہ داری ملنے کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔

بارش کے بعد سیلاب نے کئی ریاستوں میں حالات خراب کردیئے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ کچھ شہروں میں بیچ بازار میں طوفانی ندی کی شکل میں سیلاب کا پانی بہتا ہوا نظرآیا۔ کئی جگہ لوگ سیلاب کے پانی میں بہہ گئے تو کئی جگہ پر گاڑیاں پانی میں کھلونوں کی طرح بہتی ہوئی نظرآئیں۔

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں اس ہفتے کی شروعات میں لوگوں کے ایک گروپ پردوخواتین کو برہنہ کرکے ان کے ساتھ مارپیٹ کا الزام ہے۔ اس معاملے میں اب تک پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی نے ایشیائی کھیلوں کے لئے راست طور پر داخلہ دے دیا تھا۔ دونوں پہلوان جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ میں شامل رہے تھے۔

Emerging Asia Cup 2023: آئندہ ماہ یعنی 31 اگست کو ایشیا کپ کا آغاز ہوگا، لیکن اس سے پہلے ہندوستان-اے اور پاکستان-اے کرکٹ ٹیم کے درمیان ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کا فائنل مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔

بی جے پی کسان مورچہ کے لیڈر سنجیو رانا نے کہا کہ جب تک وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر سے ہماری بات پر جواب نہیں مل جاتا، تب تک ہم اس پر قائم رہیں گے۔