Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی نے اسدالدین اویسی پرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اویسی سماج کو مشتعل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

ایودھیا میں رام مندر کے گربھ گرہ میں رام للا کی مورتی رکھ دی گئی ہے۔ 22 جنوری کو پران پرتشٹھا ہوگی۔ اس سے پہلے رام للا کی مورتی کی تصویر سامنے آئی ہے۔

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سے ہی اس ملک کے کرکٹ میں ہنگامہ مچا ہوا ہے اور کئی بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو نیا ڈائریکٹر آف کرکٹ بنایا تھا، جو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے پر ٹیم کے چیف کوچ بھی رہے۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے نوئیڈا میں بن رہے فلم سٹی میں ایونٹ کرنے کے لئے بڈ سبمٹ کی ہے۔ اس لسٹ میں بونی کپور سمیت اور بھی کئی بڑی ہستیاں شامل ہیں۔

پاکستان نے کہا کہ اس نے ایران میں اس کے خلاف پنپ رہے دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں کئی بارایران حکومت کو وارننگ دی۔ تاہم ایران نے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی۔

بنگلورو میں بدھ رات کو کھیلے گئے ٹی-20 مقابلے میں ریکارڈوں کی جھڑی لگ گئی۔ ہندوستان اورافغانستان کے اس مقابلے میں کئی نئے ریکارڈ بنے۔

تمل  ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے اور نوجوان امور کے وزیرادھے ندھی اسٹالن نے ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا سے متعلق بڑا بیان دے دیا ہے اور ایک بار پھر وہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔

مایاوتی نے کہا تھا کہ انڈیا الائنس میں الیکشن لڑنے سے بی ایس پی کو نقصان ہوتا ہے۔ ملک کی بیشتر پارٹیاں بی ایس پی کے ساتھ مل کرالیکشن لڑنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہماری پارٹی لوک سبھا الیکشن اکیلے لڑے گی۔

سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے درمیان یوپی میں سیٹ شیئرنگ سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ کانگریس ان سیٹوں پر مضبوطی سے دعویٰ کر رہی ہے، جو اس نے سال 2009 کے عام انتخابات میں جیتی تھیں۔

چنڈی گڑھ میں میئر، سینئرڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے لئے آج الیکشن ہونا تھا، لیکن ابھی فی الحال وہ ملتوی ہوگیا ہے۔ پروسیڈنگ افسر کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔