Bharat Express

Eid Mubarak 2023: ملک کے کئی حصوں میں شوال کا چاند دیکھا گیا، ہفتہ کے روز پورے ملک میں منائی جائے گی عید

رمضان 2023 کا اختتام ہوگیا ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں شوال کا چاند دیکھنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس طرح سے پورے ملک میں کل یعنی ہفتہ کے روز (22 اپریل) کو پورے ملک میں عید الفطر منائی جائے گی۔

شاہجہانی جامع مسجد (تصویر: ویکیپیڈیا)

رمضان 2023 کا اختتام ہوگیا ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں شوال کا چاند دیکھنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس طرح سے پورے ملک میں کل یعنی ہفتہ کے روز (22 اپریل) کو پورے ملک میں عید الفطر منائی جائے گی۔ فرنگی محل کی جانب مولانا خالد رشید فرنگی محلی، لکھنو امارت شرعیہ بہار، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، پھلواری شریف، پٹنہ، بھوپال کی رویت ہلال کمیٹی، صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی، جامعہ اشرفیہ مبارک پور نے چاند دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔ اس طرح 22 اپریل کو شوال کی پہلی تاریخ کی عید الفطر منائی جائے گی۔

مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے چاند دیکھنے کی تصدیق اور 22 اپریل کو یکم شوال کا اعلان کئے جانے کے بعد بروز ہفتہ شوال کی یکم تاریخ ہوگی۔ چاند دیکھنے کے بعد فرزندان توحید میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ دراصل، مسلمانوں ایک ماہ روزے رکھنے کے بعد عید کا تہوار خوشی کے ساتھ مناتے ہیں۔

عربی کلینڈر کے مطابق، ماہ شعبان 30 دن کا تھا، اس لئے امکان ظاہرکیا جا رہا تھا کہ رمضان 29 کا ہوگا۔ اس طرح سے آج پورے ملک میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ حالانکہ کچھ مقامات پر آج موسم صاف نہیں تھا، لیکن روہت ہلال کمیٹیوں کی طرف سے چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ تصدیق ہوگئی کہ چاند نظرآگیا ہے اور کل 22 اپریل کو عید الفطرمنائی جائے گی۔

امارت شرعیہ بہار، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، پھلواری شریف، پٹنہ نے شوال کا چاند دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔
صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی نے شوال کا چاند دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔

 

دارالقضا، امارت شرعیہ، وجے واڑہ، آندھرا پردیش نے چاند دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔
جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی جانب سے چاند دیکھنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

سعودی عرب سمیت خلیج ممالک میں آج عید الفطر کا تہوار انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا۔ سعودی عرب سمیت مشرق وسطی اور چند یورپی ممالک میں آج (جمعہ) کو عیدالفطر مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس کے علاوہ الجيريا، آذربائیجان، بحرین، ڈنمارک، فِن لينڈ، سوڈان، شام، ترکمانستان، کويت اورازبکستان بھی ان ممالک میں شامل ہیں جو جہاں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے مملک مصر، فلسطین، یمن، ترکی اور افغانستان میں بھی آج جمعہ 21 اپریل کو عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا قوم کے نام خطاب

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عید الفطر کے موقع پر قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا: میرے بیٹو اور بیٹیوں، میرے بھائیوں اور بہنوں، شہریوں اور یہاں بسنے والوں ہمارے پیارے وطن مملکت سعودی عرب میں کسی بھی جگہ بسنے والے مسلمان مرد و خواتین آپ سب کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ ’ہمیں آپ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے ماہ صیام کے روزے، عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔‘ ’ہم اللہ سے امید کرتے ہیں کہ عید آئے اور اس کے ساتھ ہمارے خطے اور پوری دنیا کے لیے استحکام، سلامتی اور یقین دہانی کی خبر ہو۔ اللہ ہماری عید کو خوشیوں والا رکھے۔ ہمیں صحت اور خوشیوں سے نوازے اور ہمارے وطن اور دنیا کے تمام ممالک کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔‘

-بھارت ایکسپریس

Also Read