Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


مغربی بنگال میں پنچایت الیکشن کے لئے 8 جولائی کو ووٹنگ ہونی ہے اور 11 جولائی کو اس کے نتائج آئیں گے۔ اس سے پہلے ریاست میں تشدد کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

جموں وکشمیر کے کلگام ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں اور ایک دہشت گرد کے درمیان تصادم ہوگیا، جس میں دہشت گرد کو جوانوں نے مارگرایا۔ وہیں اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

ممبئی کے اسٹارکھلاڑی سرفراز خان گزشتہ تینوں سیزن سے رنجی ٹرافی میں مسلسل اچھا کھیل پیش کررہے ہیں، لیکن پھر بھی انہیں موقع نہیں مل رہا ہے۔

پاکستان کے شہر پشاور میں ہفتہ کے روز نامعلوم مسلح افراد نے ایک سکھ شخص کوگولی مار کر ہلاک کر دیا۔ دو دن کے اندر پشاور میں سکھوں پر دوسری بار حملہ کیا گیا ہے۔

سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے کہا کہ بابری مسجد جو صاف طور پر مسجد تھی، لیکن اسے توڑ کر انہوں نے برباد کردیا، عدالت میں کیس گیا، وہاں سے انہوں نے اسے مندر بنوا دیا، یہ کہاں کا انصاف ہے؟

شاجا پور ضلع کے پولیائے کلاں میں منعقدہ پروگرام میں سابق رکن اسمبلی نے اسٹیج سے تقریر کرنا شروع کیا تو ان کے الفاظ کو سن کر ہرکوئی حیران رہ گیا۔

پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبہ کے کچھ حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے کم ازکم 10 افراد کی موت ہوگئی اور 6 دیگرزخمی ہوگئے۔ وہیں مختلف مقامات پر بھی بارش سے 10 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اس طرح سے مجموعی طور پر 20 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ہندوستان میں اس سال کے آخر میں ہونے والے ونڈے عالمی کپ میں پی سی بی نے ہندوستان کے خلاف احمد آباد میں کھیلنے کے لئے اپنی رضامندی دے دی ہے۔ 

آفتاب بالی ووڈ کے کچھ ایسے فنکاروں میں سے ہیں، جو بچپن سے فلموں میں مسلسلس کام کر رہے ہیں، مگر انہیں وہ پہچان نہیں مل سکی، جس کے وہ حقدار تھے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بی جے پی ملک کو بیچنا چاہتی ہے۔ ان کے ڈبل انجن جلد ہی غائب ہوجائیں گے۔ وہ ریاست کے پنچایت الیکشن میں اپنا پہلا انجن اور 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں دوسرا انجن کھو دیں گے۔