Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہونے کے بعد اب قانون بھی بن گیا ہے۔ اسے صدرجمہوریہ کی منظوری مل گئی ہے۔ راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 128 ووٹ اور خلاف میں 95 ووٹ پڑے تھے۔ لوک سبھا میں اس کے حق میں 288 اور اپوزیشن میں 232 ووٹ پڑے تھے۔ دونوں ایوانوں میں اپوزیشن پارٹیوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔

دیوولینا بھٹا چارجی نے اپنی بین مذاہب شادی پرکھل کربات کی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ شہنواز شیخ سے شادی کے لئے ان کی فیملی بھی راضی نہیں تھی۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کے کمشنر جنرل نے اسرائیلی حملوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں روزانہ کم از کم 100 بچوں کی ہلاکت اورزخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے بچوں کے قتل عام کو ہولناک قراردیا ہے۔

وقف ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد جے ڈی یو میں اندرونی اختلاف ابھرکر سامنے آئے ہیں۔ حالانکہ جے ڈی یو کے مسلم لیڈران کی پریس کانفرنس کرکے بل کا بچاؤ کیا اور دعویٰ کیا کہ پارٹی کے مشوروں کو منظورکیا گیا ہے، مگرپریس کانفرنس اچانک ختم ہونے سے ہنگامہ مچ گیا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو تیسرے مقابلے میں بھی بری طرح ہرا دیا۔ اوول میں کھیلے گئے اس مقابلے میں کیوی ٹیم نے 43 رنوں سے جیت درج کی۔ کیوی ٹیم نے پاکستان کا صفایا کرتے ہوئے ونڈے سیریز کو0-3 سے اپنے نام کرلیا۔

سی ای ٹی آئی فاؤنڈیشن کے بانی منیجنگ ٹرسٹی پروفیسرسید بشارت علی کے مطابق ایوارڈ جیتنے والے صحافیوں کوفی کس 15 ہزارروپے نقد انعام اور ایک توصیفی سند پیش کی جائے گی، جبکہ خصوصی ایوارڈ (لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ) اعزازی ہوگا۔

ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر کے صدر مولانا محمد رحمان مدنی نے کہا کہ ہمارے ملک کی آزادی کوتقریباً اسی سال ہونے والے ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہماری قیادت نے نہ تعلیم میں کوئی مضبوط کام کیا اورنہ ہی دینی تربیت کی طرف توجہ دی تواس غفلت کا یہی لازمی نتیجہ ہے، جس سے ہم جوجھ رہے ہیں۔

وقف ترمیمی بل 2024 کولوک سبھا اورراجیہ سبھا میں منظور کردیا گیا ہے اورصدرجمہوریہ کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے خلاف عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

وقف ترمیمی بل کے پارلیمنٹ سے منظورہونے کے بعد اسے لے کرسیاسی بیان بازی تیزہوگئی ہے۔ بی جے پی لیڈران کا کہنا ہے کہ یہ بل مسلمانوں خاص طورپرغریبوں کے مفاد میں ہے، جبکہ اپوزیشن اسے لے کرلوگوں کو گمراہ کررہا ہے۔

جے ڈی یو کے کئی لیڈران پہلے ہی پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔ اب کارکنان اورعہدیداربھی پارٹی چھوڑرہے ہیں۔ اس کا نقصان نتیش کمارکوآئندہ بہاراسمبلی الیکشن میں ہوسکتا ہے۔