Bharat Express DD Free Dish

Asaduddin Owaisi on Pakistan: اب وقت آچکا ہے، جواب ایسا ہوکہ پاکستان 100 بار سوچے، پہلگام دہشت گردانہ حملہ پر اسدالدین اویسی نے پھر کی تنقید

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کشمیر کے اپنے دورے کے دوران پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اورپاکستان کوسخت جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایسی کارروائی کرنی چاہئے، جس سے پاکستان 100 بار سوچے۔ پاکستانی فوج رشتے خراب کررہی ہے اورماحول خراب کررہی ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی۔ (فائل فوٹو)

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی منگل کے روزکشمیرپہنچے۔ اس دوران انہوں نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے بات چیت میں پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق کئی بڑی باتیں کہیں۔ انہوں نے پاکستان کوسبق سکھانے کی بات کی۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔ پاکستان کوجواب دینا ضروری ہے۔ اس کوجواب دینے کا وقت آچکا ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے گنہگار انسان کہلانے کےلائق نہیں ہیں۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تجویزہمیں کارروائی کا حق دیتی ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مذہب پوچھ کرلوگوں کوگولی ماری گئی۔ ہندوستان ایسی کارروائی کرے، جس سے کوئی دوبارہ ایسا نہ کرسکے۔ جواب ایسا ہوکہ پاکستان 100 بارسوچے۔ پاکستانی فوج رشتے بگاڑرہی ہے۔ ماحول خراب کرنا پاکستانی فوج کی عادت ہے۔ پاکستان آرمی نہیں چاہتی ہے کہ دونوں ممالک کے رشتے سدھریں۔ اب پاکستان کوایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالنا ضروری ہے۔

ترکی نے جو شام میں کیا، وہی کرے ہندوستان

اسدالدین اویسی نے کہا کہ اس بارخالی حملہ مت کرو، وہاں جاکربیٹھ بھی جاؤ۔ ہندوستان کو پاکستان کے نان اسٹیٹ ایکٹرس کوسزا دینا ضروری ہے، جس طرح سے ترکی نے شام میں نان اسٹیٹ ایکٹرس پرگھس کرحملہ کیا، ہندوستان کو بھی وہی کرنا چاہئے۔ پاکستان کو جواب دینا ضروری ہے۔ پاکستان میں اسلام کے نام پر فوج لوگوں کو مشتعل نہیں کرسکتی۔ اگرپاکستان کہتا ہے کہ سندھوآبی معاہدہ توڑنا جنگ کا کام ہے تو پہلگام میں اس نے کیا کیا ہے؟

اب پاکستان نے تمام حدیں پار کردیں

اسدالدین اویسی نے اپنی بات دوہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسدھارنے کا وقت آگیا۔ یہ فیصلہ اب ہندوستانی حکومت کوکرنا ہے۔ میں حکومت کے ہرفیصلے کے ساتھ ہوں۔ اب دہشت گردی پرروک لگنی چاہئے۔ اب پاکستان نے تمام حدیں پارکردی ہیں۔ انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے لیفٹیننٹ ونے نروال کی اہلیہ ہمانشی کوٹرول کرنے والوں پربھی حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ہمانشی کے اوپر بولنے والے لوگوں کوشرم کرنی چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read