جموں وکشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے آخرکار پاکستان پرحملہ کردیا ہے۔ ہندوستان آج یعنی کہ 7 مئی کو پورے ملک میں ماک ڈرل کرنے والا تھا۔ اس سے ٹھیک پہلے بھی پاکستان کے کئی ٹھکانوں پرحملہ کردیا ہے۔ ہندوستان نے پاکستان کے 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں پرمیزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ پاکستان کے فوجی ترجمان نے اے آروائی نیوزکو جانکاری دی۔ اس حملے میں اب تک تین کی موت اورتقریباً ایک درجن سے زیادہ دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
پاک مقبوضہ کشمیرمیں کئی زبردست دھماکے سنے گئے ہیں۔ کئی مقامی لوگوں نے کہا کہ منگل کی نصف شب کے بعد مظفرآباد شہر کے آس پاس کے پہاڑوں کے قریب پاکستانی کشمیری علاقے میں کئی زبردست دھماکوں کی آوازسنی گئی۔ کئی مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکوں کے بعد شہرکی بجلی گل کردی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی سڑکوں پرنصف شب لوگوں کو ہجوم امنڈ پڑا ہے۔
#BREAKING: Pakistan Army confirms attack by India. India has launched an attack on Pakistan. Missiles fired at Kotli, Muzaffarabad, and Bahawalpur — confirmed by DG ISPR to Pakistani journalists. India goes after terror state Pakistan. pic.twitter.com/Tog4sHGjdM
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) May 6, 2025
ہندوستانی فوج نے جیش محمد اورلشکرطیبہ کے ٹھکانوں پربڑا حملہ کیا ہے۔ ان دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ پہلگام حملے کے بعد سے ہی پاک مقبوضہ کشمیر میں پاکستان نے اپنا سامان سمیٹنا شروع کردیا تھا۔ حملے کے خلاف سے یہاں تقریباً ایک ہزار ہوٹل اور مدارس بند کردیئے گئے تھے۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اذان بھی لاوڈ اسپیکر سے دی جانے لگی تھی۔ پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق، جنرل چودھری نے کہا کہ پاکستان اس حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔ حالانکہ اس حملے میں ہوئے نقصان کی جانکاری اب تک واضح نہیں ہوئی ہے۔
حملے سے پہلے ہندوستانی فوج نے دی جانکاری
حملے سے پہلے ہندوستانی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ اسٹرائیک کے لئے تیار، جیتنے کے لئے ٹریننگ۔ مطلب واضح تھا کہ پہلگام حملے کا بدلہ آج ہی لیا جائے گا۔ حملے کے بعد سے ہی ہندوستانی حکومت نے فوج کو فری ہینڈ چھوڑ دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ مسلسل اعلیٰ افسران اس سے متعلق میٹنگ کررہے تھے۔
Announcement from Mosques in Pakistan after India targets terror infrastructure inside Pakistan. Panic grips across Pakistan. Development situation. pic.twitter.com/9uT0kOIt18
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) May 6, 2025
پاکستان کی مساجد سے ہوا اعلان
ہندوستان کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردانہ ٹھکانوں پر ہوئے حملے کے بعد پاکستان کی مساجد سے اعلان کیا گیا ہے۔ پورے پاکستان میں دہشت کا ماحول ہے۔ میڈیا کے مطابق، پاکستان کی مساجد کے ذریعہ لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ گھروں کو چھوڑ کرمحفوظ مقامات پر پہنچ جائیں۔ اس دوران گھروں میں کوئی بھی موجود نہ رہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
