Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindoor: ہندوستان کے ’آپریشن سندور‘ سے کانپ گیا پاکستان، لاہور میں ایمرجنسی، دہشت گردانہ ٹھکانوں کو ہندوستانی فوج نے کردیا تباہ

پہلگام کے انتقام کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف ‘آپریشن سندور’ کو لانچ کردیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے 9 ٹھکانوں پرحملہ کرکے تباہ کردیا ہے۔ ہندوستان کے آپریشن پر دہشت گردوں کو پناہ دینے والے پاکستان کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ 

ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لیتے ہوئے ٓپریشن سندور کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف ہندوستانی فوج نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ہندوستانی فوج نے دہشت گردی کے خلاف ’آپریشن سندور‘ لانچ کردیا ہے۔ ہندوستانی حکومت، وزیردفاع اورہندوستانی فوج کے ذریعہ باضابطہ بیان جاری کرکے دنیا کوپیغام دیا گیا ہے۔ ہندوستانی کارروائی دہشت گردی کے خلاف ہے، اس لئے ہندوستان نے امریکہ، روس، سعودی عرب، دبئی وغیرہ کواس سرجیکل اسٹرائیک کی جانکاری دی ہے۔ وہیں دوسری طرف ہندوستان کے حملے سے پاکستان پوری طرح سے کانپ گیا ہے۔ پاکستان نے لاہورمیں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ وہیں سری نگرایئرپورٹ کوبھی عام لوگوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔  ہندوستان کے’آپریشن سندور‘ پرپاکستانی وزیراعظم شہبازشریف کا بیان آیا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ دشمن نے پاکستان کے 5 مقامات پرحملے کئے ہیں۔ ہندوستان کے ذریعہ کئے گئے اس عمل کا پاکستان کو پُرزور طریقے سے جواب دینے کا پورا حق ہے اورزوردار جواب دیا جا رہا ہے۔ پورا ملک پاکستانی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے اور پورے پاکستانی قوم کا حوصلہ اور جذبہ کافی اعلیٰ ہے۔ پاکستان اور پاکستانی فوج جانتی ہے کہ دمشن سے کیسے نمٹنا ہے۔ ہم دشمن کو اس ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزارت داخلہ نے جاری کیا بیان

ہاکستانی فوج کے ترجمان کا بھی بیان آگیا ہے۔ اس میں کہا ہے کہ 5 شہروں پر ہندوستانی میزائل حملوں میں کم ازکم تین کی موت ہوئی ہے اور12 دیگرزخمی ہوئے ہیں۔ آپریشن سندورپرہندوستانی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہماری کارروائی مرکوزہے اورہندوستان ہمیشہ غیرمشتعل رہا ہے۔ پاکستان کی کسی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ہندوستان نے اہداف کے انتخاب میں بہت تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ اقدامات پہلگام میں وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد اٹھائے گئے ہیں، جس میں 26 ہندوستانی اورایک نیپالی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ہم اپنے عزم کو پورا کررہے ہیں کہ اس حملے کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا۔ آپریشن سندورپروزارت دفاع کا بیان آیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی مسلح اہلکاروں نے پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردانہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور حملے کا حکم دیا گیا تھا۔

ہندوستان کے آپریشن پر پاکستان کا بیان

پاکستان کے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، انٹرسروسیز پبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر) کے جنرل ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان زبردست کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے کوٹلی، بہاول پور اورمظفرآباد میں میزائل حملے کئے۔

ہندوستان نے 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کو کیا تباہ

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے انتقام کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف ’’آپریشن سندور‘‘ کولانچ کردیا ہے۔ ہندوستانی0 فضائیہ نے پاکستان میں 9 ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے۔ ہندوستان کے حملے کے بعد لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ ہندوستان کے ’’آپریشن سندور‘‘ لانچ کرنے کے درمیان پاکستان نے جموں وکشمیرکے پونچھ-راجوری علاقے کے بھیمبیر گلی میں توپ خانے سے گولی باری کرکے ایک بار پھرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہندوستانی فوج اس کی اس ناپاک حراکت کا معقول جواب دے رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read