Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


چیف جسٹس اتراکھنڈہائی کورٹ جی نریندر اورجسٹس آلوک مہرا نے سینئر ایڈوکیٹ کی درخواست کو قبول کرتے ہو ئے مقدمہ کی سماعت 23 ستمبرکوکئے جانے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے مرکزی حکومت کوبھی حکم دیا کہ وہ اگلی سماعت سے قبل جمعیۃ علماء ہند ودیگرکی پٹیشن پراپنا جواب داخل کرے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق، دہلی-این سی آر، جے پور، کانپور، احمد آباد، سورت، ممبئی، حیدرآباد، بنگلورو اور کولکاتا میں ایئرٹیل کے صارفین کو اس وقت نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کے مسائل کا سامنا ہے۔

بہارمیں ایس آئی آر اور ووٹ چوری کے معاملے پراپوزیشن جماعتوں نے ایک بارپھرالیکشن کمیشن کونشانہ بنایا ہے۔ اجتماعی پریس کانفرنس میں اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کوان کے سوالات کا جواب دینا چاہئے تھا، لیکن وہ پارٹیوں سے سوالات پوچھ رہے ہیں۔

ایک انٹرویومیں عرفان پٹھان نے پاکستان دورے کا قصہ سناتے ہوئے شاہد آفریدی کو ’بدتمیز‘ بتایا۔ اب پاکستان کے سابق کرکٹرنے کہا کہ وہ عرفان پٹھان سے پوری طرح متفق ہیں۔ پاکستان کے سابق کرکٹر پہلے بھی پاکستانی ٹیم پر کئی طرح کے الزامات عائد کرچکے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں اپوزیشن کا ہنگامہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ ایس آئی آرسمیت مختلف مسائل پرلوک سبھا اورراجیہ سبھا میں کافی ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے کارروائی دوپہرتک ملتوی کرنی پڑی۔ ناراض لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے ممبران پارلیمنٹ کو خبردارکیا کہ عوام نے انہیں سرکاری املاک کوتباہ کرنے کے لئے منتخب نہیں کیا ہے اوراگرحالات بہترنہیں ہوئے تو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ حلف نامہ کا دعویٰ مسترد کئے جانے کے بعد اب موبائل میں رسید دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ اتنا ہے کہ ایک توذات کی بنیاد پربی ایل اومت لگائیے۔

آئندہ ماہ 9 ستمبرکو ہونے والا نائب صدرعہدے کا الیکشن این ڈی اے کی طرف سے راجناتھ سنگھ کی نگرانی میں ہوگا۔ این ڈی اے نے اتوار کے روز اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا تھا۔ تاہم اپوزیشن کی طرف سے ابھی تک کسی امیدوار کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔

 ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے نیتن یاہوکے گریٹراسرائیل بنانے والے بیان پرسخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پر اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے بنجامن نیتن یاہوکو21ویں صدی کا ہٹلراورپاگل کتا قراردیا ہے۔

'ووٹ چوری' مہم سے متعلق کانگریس نے ایک اورویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے لوگوں کے ووٹوں کی چوری ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اب اورانہیں عوام بیدار ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کھلاڑیوں کوزبردست مہنگی پڑنے والی ہے۔ پی سی بی اب کرکٹروں 0کی تنخواہوں میں کٹوتی کی تیاری کررہا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کوکتنا نقصان ہوگا؟