Bharat Express DD Free Dish

Akhilesh Yadav agreed to Azam Khan request: اعظم خان کی بات مان گئے اکھلیش یادو، رام پورپہنچنے سے پہلے لیا یہ بڑا فیصلہ

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو، پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان سے ملنے رام پورپہنچے ہیں۔ رام پور کے رکن پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی کو اکھلیش یادو نے بریلی ایئرپورٹ پر چھوڑ دیا ہے۔ اس سے پہلے اعظم خان نے ایک اپیل کی تھی۔

اعظم خان سے ملاقات کے لئے اکھلیش یادو رام پور پہنچے ہیں۔ (فائل فوٹو)

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونے 8 اکتوبر(بدھ کے روز) اعظم خان سے ملنے رام پورواقع ان کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔ اس سے اس پہلے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اعظم خان کی بات مانتے ہوئے بڑا فیصلہ لیا۔ دراصل، اعظم خان نے کہا تھا کہ صرف اکھلیش یادوان کے گھرآئیں۔

دوسری جانب، ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اکھلیش یادورام پورکے رکن پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی کے ساتھ آرہے ہیں۔ حالانکہ اکھلیش یادو نے رکن پارلیمنٹ کوبریلی ایئرپورٹ پرہی چھوڑدیا اوروہ رام پورواقع اعظم خان کی رہائش گاہ پراکیلے آئے ہیں۔

اکھلیش یادو، اعظم خان سے اکیلے ملاقات کریں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادو اس ملاقات میں اعظم خان کی ناراضگی کودورکریں گے۔ اعظم خان نے اکھلیش یادو سے اکیلے ملنے کی شرط رکھی تھی۔ اکھلیش یادواعظم خان کی ملاقات کو2027 کے اسمبلی الیکشن سے بھی جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ اس ملاقات سے اعظم خان کی ناراضگی دورہوتی ہے یا نہیں۔

وہیں، اس ملاقات پرسماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے کہا، ”اعظم خان سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈرہیں اورپارٹی میں ان کا ہمیشہ احترام رہا ہے، چاہے وہ نیتا جی (ملائم سنگھ) کا مدت کارہویا قومی صدراکھلیش یادوکا۔ آج اکھلیش یادواعظم خان سے ملنے جا رہے ہیں، اعظم خان 24-23 ماہ بعد جیل سے رہا ہوئے ہیں۔ بی جے پی نے پریشان کرنے کی نیت سے ان پرجھوٹے، بے بنیاد، فرضی مقدمے لگائے۔ تاہم ہمارے لیڈرکا کہنا ہے کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت بنتے ہی یہ سارے فرضی مقدمے واپس لے لئے جائیں گے۔”

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read