Bharat Express DD Free Dish

UP Politics: اعظم خان سے ملاقات کے بعدشاعرانہ انداز میں نظر آئے اکھلیش یادو، تین تصاویر شیئرکرکے کہی یہ بڑی بات

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے سابق کابینی وزیر اعظم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئرکیں۔ ساتھ ہی

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اعظم خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونے رام پورمیں سابق کابینی وزیراورپارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادونے تین تصاویرشیئرکی ہیں۔ تصاویرکے ساتھ انہوں نے شعربھی لکھا۔ یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے سوشل سائٹ ایکس پرلکھا کہ کیا کہیں بھلا اس ملاقات کی داستاں۔ جہاں بس جذباتوں نے خاموشی سے بات کی۔

اعظم خان سے ملاقات کے بعد کہا، میں آج اعظم خان سے ملاقات کرنے کے لئے ان کے گھرآیا ہوا ہوں اور ان کی صحت اور خیریت معلوم کرنے پہنچا ہوں۔ اعظم خان ہماری پارٹی کے درخت ہیں۔ اتنی گہری جڑیں اور ان کا سایہ ہمیشہ ہم لوگوں کے ساتھ رہا ہے۔

قنوج کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ میں نے آپ سے کہا کہ پرانے لوگ، پرانے سماجوادی جو نیتا جی کے ساتھ رہے، ان کی بات ہی الگ ہوتی ہے۔ 2027 میں ہماری حکومت بننے جا رہی ہے اورپی ڈی اے کی آوازبلند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اعظم خان اوران کی فیملی پرجھوٹے مقدمے لگائے۔ اعظم خان صاحب پرجتنے جھوٹے مقدمے لگے ہیں،  سب واپس ہوں گے۔

اعظم خان نے اکیلے ملاقات کے لئے رکھ دی تھی شرط!

اعظم خان نے اکھلیش یادو سے اکیلے میں ملاقات کرنے کی بات کہی تھی۔ اکھلیش یادو نے اعظم خان کی بات مانتے ہوئے بڑا فیصلہ لیا۔ دراصل، اعظم خان نے کہا تھا کہ صرف اکھلیش یادوان کے گھرآئیں۔ دوسری جانب، ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اکھلیش یادورام پورکے رکن پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی کے ساتھ آرہے ہیں۔ حالانکہ اکھلیش یادو نے رکن پارلیمنٹ کوبریلی ایئرپورٹ پرہی چھوڑدیا اوروہ رام پورواقع اعظم خان کی رہائش گاہ پراکیلے آئے۔ مانا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادونے اس ملاقات میں اعظم خان کی ناراضگی دورکی۔ اکھلیش یادو-اعظم خان کی ملاقات کو2027 کے اسمبلی الیکشن سے بھی جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ اس ملاقات سے اعظم خان کی ناراضگی دورہوتی ہے یا نہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read