سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مہارشی والمیکی کے پوتر اور مثالی خیالات کا قدیم زمانے سے ہی بھارتی سماج اور خاندانوں پر گہرا اثر رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ سماجی ہم آہنگی پر مبنی مہارشی والمیکی کی روشن فکر ہمیشہ ملک کے باشندہ کی زندگی کو اجاگر کرتی رہے گی۔
सभी देशवासियों को महर्षि वाल्मीकि जयंती की हार्दिक शुभकामनाएं। प्राचीनकाल से ही हमारे समाज और परिवार पर उनके सात्विक और आदर्श विचारों का गहरा प्रभाव रहा है। सामाजिक समरसता पर आधारित उनके वैचारिक प्रकाशपुंज देशवासियों को सदैव आलोकित करते रहेंगे। pic.twitter.com/VJWk5ayJo8
— Narendra Modi (@narendramodi) October 7, 2025
وزیر داخلہ امت شاہ کی مہارشی والمیکی جینتی پر مبارکباد
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آدِکَوی مہارشی والمیکی کی جینتی پر ملک کو مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں امت شاہ نے کہا کہ بھگوان شری رام کی زندگی کے فلسفے کو ’رامائن‘ میں سمو کر، مہارشی والمیکی نے تمام طبقات کے لوگوں کو انسانیت، وقار اور مذہب کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوتر گرنتھ ’رامائن‘ ہمیشہ نو انسانی کی ہر دور میں رہنمائی کرتا رہے گا۔
आदिकवि महर्षि वाल्मीकि जी की जयंती की हार्दिक शुभकामनाएँ।
प्रभु श्रीराम के जीवन-दर्शन को ‘रामायण’ ग्रंथ में समाहित कर उन्होंने जन-जन तक मानवता, मर्यादा और धर्म का संदेश पहुँचाया। यह पवित्र ग्रन्थ मानव समाज को अनंत काल तक जीवन की हर परिस्थिति में मार्गदर्शित करता रहेगा। pic.twitter.com/zCHP2DMZuC
— Amit Shah (@AmitShah) October 7, 2025
والمیکی جینتی پر نائب صدر جمہوریہ کی مبارکباد
نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے والمیکی جینتی کے موقع پر ملک کو مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہارشی والمیکی آدِکَوی اور مہاکاویہ رامائن کے مصنف تھے، جو بھگوان شری رام کی زندگی اور اصولوں کو امر بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہارشی والمیکی کی حق گوئی، حسن اخلاق اور ہمدردی کی ابدی تعلیمات انسانیت کو ترغیب دیتی ہیں اور سب کو مذہب کے راستے پر گامزن کرتی ہیں۔
یوپی کے وزیر اعلیٰ کی مبارکباد
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھا کہ، ’’پوری انسانیت کو ’رگھوکل نندن ‘پر بھو شری رام کے مثالی کردار سے روشناس کرانے والے آدِکَوی، عظیم گرنتھ رامائن کے رچیتا اور تری کال درشی مہارشی والمیکی جی کی جینتی پر انہیں ادب کے ساتھ نمن (خراج عقیدت) پیش کرتا ہوں‘‘۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


