Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بہاراسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں تیجسوی یادو نے اہل خانہ سمیت ووٹ ڈالا۔ رابڑی دیوی نے خواتین اور نوجوانوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے تبدیلی کی اپیل کی جبکہ یادو نے 14 نومبر کو نئی حکومت بننے کی بات دہرائی۔

نیویارک میئر الیکشن میں زہران ممدانی نے تاریخ رقم کی ہے۔ وہ ہندوستانی نژاد کے پہلے مسلم میئر بنے ہیں۔ انہوں نے اپنے منفرد بالی ووڈ اسٹائل کی انتخابی تشہیر سے توجہ کھینچی۔ اب اپنی جیت کے بعد خطاب میں بھی ’دھوم مچالے‘ کی دُھن بجا کر ایک بار پھر ہندوستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

راہل گاندھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس کی جیت کو بی جے پی کی جیت میں بدلنے کا منصوبہ بنایا گیا اور الیکشن کمیشن تب بھی لوگوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ راہل گاندھی نے ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں ووٹ چوری کرکے بی جے پی کی حکومت بنوائی گئی۔ ہریانہ میں ووٹ چوری پکڑی گئی ہے۔

پاکستان کی سب سے امیر کھلاڑی ثنا میر ہیں۔ ثنا پاکستان کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ میں تقریباً 15 سال کپتانی کرچکی ہیں۔ اس کے بعد اب وہ کمینٹیٹر کے طورپر نظرآتی ہیں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہریانہ میں ووٹ چوری کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہریانہ میں کانگریس کی زبردست جیت کو ہار میں بدلا گیا۔ 25 لاکھ ووٹوں کی چوری کی گئی۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کے روز (05 نومبر، 2025) پریس کانفرنس کرکے ہریانہ میں ووٹ چوری کا الزام لگایا۔ انہوں نے ہریانہ الیکشن میں انتخابی بے ضابطگیوں کا دعویٰ کیا اورکہا کہ کانگریس کی جیت کوبی جے پی کی جیت میں بدلنے کا منصوبہ بنایا گیا۔

اپنی فاتحانہ تقریر کے آغاز میں زہران ممدانی نے پنڈت جواہر لال نہرو کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا، "جب میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں، مجھے پنڈت نہرو کے الفاظ یاد آرہے ہیں۔" آپ کو بتا دیں کہ ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئربنے ہیں۔ اس الیکشن میں اپنے حریف امیدوار کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ زہران ممدانی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بڑا دھچکا پہنچایا۔

یوپی کے مرزا پور ضلع میں ٹرین کے نیچے آنے سے تقریباً 5 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے کا نوٹس لے کر ہر ممکن مدد کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

ہرمن پریت کور نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد گیٹ وے آف انڈیا پر ایم ایس دھونی کے انداز میں ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا۔ ان کے اس فوٹو شوٹ کو دیکھ کر فینس کو 14 سال پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔

مکیش سہنی نے کہا کہ ابتدائی دور میں اس اسمبلی حلقہ سے آرجے ڈی اور وی آئی پی کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ کئی بار آر جے ڈی امیدوارکو سمجھانے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ نہیں مانے۔ اس لئے ہم نے بڑا دل دکھاتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔