Habiburrahman
Bharat Express News Network
AI-Powered Survey Vehicles: قومی شاہراہوں کی نگرانی میں انقلابی تبدیلی، حکومت نے اے آئی سے لیس سروے گاڑیاں تعینات کیں
جی پی ایس، 3D لیزر ٹیکنالوجی اور ہائی ریزولوشن کیمروں سے لیس جدید نظام کے ذریعہ سڑکوں کی خرابیوں کی نشاندہی اور مرمت کا عمل اب مزید تیز اور شفاف طریقے سے ممکن ہوپائے گا۔
Strike on MT Settebello: آبنائے ہرمز کے قریب ایم ٹی سیٹے بیلو پر حملہ، اسد الدین اویسی نے ٹرمپ انتظامیہ کو بنایا تنقید کا نشانہ، تین بھارتی جہازرانوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس
اطلاعات کے مطابق ایم ٹی سیٹے بیلو 10 جون کو آبنائے ہرمز کے قریب حملے کی زد میں آیا۔ جہاز پر سوار 24 بھارتی عملے کے ارکان میں سے 21 کو عمانی حکام کے تعاون سے بحفاظت بچا لیا گیا، جبکہ تین ہلاک ہوگئے۔ بھارت کی وزارتِ جہاز رانی نے جمعرات کو ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
Philippines Earthquake: فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے متحدہ عرب امارات کی ہنگامی امداد، فوری ریلیف کے لیے امدادی سامان روانہ
متحدہ عرب امارات کی خارجہ امور کی وزات نے زلزلے کے بعد فلپائن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ، فلپائن کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔
TMC-Congress Merger: ٹی ایم سی-کانگریس انضمام کی قیاس آرائیاں بے بنیاد، صرف انڈیا اتحاد کو مضبوط بنانے پر بات ہوئی: کے سی وینوگوپال
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن اور حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وینوگوپال نے مرکزی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے۔
Strait of Hormuz: آبنائے ہرمز تمام بحری جہازوں کے لیے بند، ایران کی سخت وارننگ، گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل بردار گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے اور خلیجی ممالک کی بڑی مقدار میں تیل و گیس اسی راستے سے عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہے۔ ایران کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں تشویش پیدا ہوئی اور خام تیل کی قیمتوں میں فوری اضافہ دیکھنے میں آیا۔
Air India Victims’ Families: ایئر انڈیا AI-171 حادثہ سے متاثر 96 فیصد خاندانوں کو 25 لاکھ روپے کی عبوری امداد ادا، حتمی معاوضے کا عمل جاری
ٹاٹا گروپ کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی اضافی مالی امداد بھی بیشتر خاندانوں تک پہنچائی گئی ہے جبکہ حادثے کی تحقیق آخری مرحلے میں ہے۔ ایئر انڈیا ذرائع کے مطابق باقی معاملات میں زیادہ تر دستاویزات کی کمی یا خاندانی تنازعات کی وجہ سے ادائیگیاں مکمل نہیں ہو سکیں۔
Free Trade Agreements: نیتی آیوگ اجلاس سے وزیراعظم مودی کا خطاب، کہا-’’آزاد تجارتی معاہدوں سے ترقی اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوئے‘‘
نیتی آیوگ کی 11ویں گورننگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان نے کئی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کرکے برآمدات اور اقتصادی ترقی کے لیے نئی راہیں ہموار کی ہیں۔
Neither War Nor Peace Policy: ملک کے مفاد میں نہیں ہے جنگ لیکن دباؤ میں کبھی نہیں جھکے گا ایران، نہ جنگ، نہ امن کی پالیسی سے ہمیں نکلنا ہوگا باہر: صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر نے گزشتہ 100 دنوں کے دوران ایرانی خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سرگرم موجودگی نے ایران کے دشمنوں کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین یہ سمجھ رہے تھے کہ ان کے اقدامات سے ایرانی انقلاب کمزور ہو جائے گا، لیکن خواتین کی فعال شرکت نے ان کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
Never imagined this milestone: ’’یہ سنگ میل حاصل ہوگا، کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کا این ڈی اے اجلاس سے خطاب، کہا-’’عوام ہی میرے لیے بھگوان کا روپ‘‘
مرکزی کابینہ نے 10 جون 2026 کو ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ کا ایک اہم دن قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے اعزاز میں ایک قرارداد منظور کی۔ کابینہ کے مطابق مودی نے مسلسل 4,399 دن تک منتخب وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دے کر جواہرلال نہرو کا 4,398 دن کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Service to Nation: این ڈی اے اجلاس میں امت شاہ نے وزیراعظم مودی کی قیادت کو سراہا، کہا-’’قوم کی خدمت ہی ہے ان کی اصل شناخت‘‘
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا دور ہندوستانی تاریخ میں سیاسی استحکام، دور اندیش پالیسیوں اور ان کے مؤثر نفاذ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ ان کے مطابق مضبوط قومی سلامتی، مؤثر خارجہ پالیسی اور مشکل حالات میں فیصلہ کن قیادت نے ملک کو نئی سمت دی ہے۔





