Habiburrahman
Bharat Express News Network
FIFA World Cup: فیفا عالمی کپ میں ہوانگ ان بیوم کی شاندار کارکردگی، جنوبی کوریا نے جمہوریہ چیک کو 1-2 سے دی شکست
اس کامیابی کے بعد جنوبی کوریا گروپ اے میں مضبوط پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اب اس کا اگلا مقابلہ مشترکہ میزبان میکسیکو سے ہوگا، جبکہ جمہوریہ چیک اپنی پہلی شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف واپسی کی کوشش کرے گا۔
West Asia Conflict: کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا ایران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا کیا اعلان، ایران نے کی تردید
ایران نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کسی حتمی معاہدے پر فیصلہ نہیں ہوا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا: ’’ابھی تک ایران کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے۔‘‘ انہوں نے ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ معاہدے پر جلد دستخط ہونے والے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے بھی امریکی دعوؤں پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔
Leadership Achievement: بھارت پر اعتماد اور سرمایہ کاری کا اعتراف، امریکی قانون سازوں اور کاروباری رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی کی تاریخی کامیابی کو سراہا
امریکی قانون سازوں اور کاروباری رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت کے سب سے طویل عرصے تک مسلسل خدمات انجام دینے والے منتخب وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
Dharavi Project: دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں تیزی، شاہونگر کے رہائشیوں کی منتقلی کا عمل شروع، 900 خاندان عارضی طور پر ہوں گے منتقل
دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت شاہو نگر کے رہائشی کم از کم 500 مربع فٹ کارپٹ ایریا پر مشتمل نئے مکانات حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔ اگر موجودہ مکان کا رقبہ زیادہ بنتا ہے تو انہیں موجودہ کارپٹ ایریا سے 1.35 گنا بڑا گھر فراہم کیا جائے گا۔
India’s Women Power: ’’’بھارت کی ناری شکتی قوم کی تعمیر کی بنیاد ہے‘‘ وزیراعظم نریندر مودی نے گنوائیں 12 سالہ دورِ حکومت کی کامیابیاں
وزیراعظم نے خواتین کی قیادت میں ترقی کو این ڈی اے حکومت کی ترجیح قرار دیا۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں آج اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور مہارتوں کے ذریعے بھارت کا وقار بلند کر رہی ہیں اور ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
Seat Chori Allegation: ’ووٹ چوری‘ اور ’سرکار چوری‘ کے بعد اب ’سیٹ چوری‘، راہل گاندھی کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ
کانگریس امیدوار میناکشی نٹراجن کی نامزدگی مسترد ہونے پر سخت اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی-الیکشن کمیشن کی ’’جگل بندی‘‘ نے مقابلہ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں میناکشی نٹراجن کی نامزدگی منسوخ ہونے کے بعد بی جے پی کے تین امیدوار رجنیش اگروال، ترون چُگ اور مہیش کیوٹ کے راجیہ سبھا میں بلا مقابلہ منتخب ہونے کی راہ تقریباً ہموار ہو گئی ہے۔
FIFA World Cup: فیفا ورلڈ کپ سے قبل ہانگ کانگ کسٹمز کی بڑی کارروائی، 2 کروڑ ڈالر مالیت کا جعلی سامان ضبط، متعدد افراد گرفتار
حکام نے بتایا کہ یہ جعلی سامان بیرون ملک فروخت کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ضبط شدہ اشیاء کا تقریباً 80 فیصد حصہ امریکہ بھیجا جانا تھا، جہاں فٹبال ورلڈ کپ کے میچز منعقد ہو رہے ہیں۔ کسٹمز کا کہنا ہے کہ جعلی مصنوعات کی یہ کھیپ عالمی سطح پر فروخت کے ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ معلوم ہوتی ہے، جس کی مزید چھان بین جاری ہے۔
Delhi Riots Case: دہلی فساد کیس: آئی بی افسر انکت شرما قتل مقدمے کا فیصلہ 7 جولائی تک مؤخر، طاہر حسین سمیت 11 ملزمان کے خلاف دائر ہوا تھا مقدمہ
اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ بھی طاہر حسین کی ضمانت کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔ اب اس اہم مقدمے میں تمام فریقین کی نظریں 7 جولائی پر مرکوز ہیں، جب عدالت کی جانب سے اس حساس مقدمے میں فیصلہ سنائے جانے کی توقع ہے۔
NITI Aayog Governing Council Meet: نیتی آیوگ اجلاس کے موقع پر مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات، ریاستی ترقیاتی منصوبوں اور وکست بھارت 2047 کے وژن پر تبادلۂ خیال
نیتی آیوگ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ان ملاقاتوں میں ’’وکست بھارت 2047‘‘ کے وژن، اشتراکی وفاقیت (کوآپریٹو فیڈرلزم) کو مضبوط بنانے اور ریاستوں کی متوازن و ہمہ جہت ترقی جیسے اہم موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی۔
Kenya Airport Deal: کینیا کے بڑے ایئرپورٹ منصوبے کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو، اڈانی گروپ کی منسوخ تجویز سے 50 فیصد زیادہ مالیت
2.9 ارب ڈالر کے معاہدے سے نیروبی کے جومو کینیاٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع و جدیدکاری ہوگی۔ اڈانی گروپ کا مجوزہ منصوبہ 2024 میں منسوخ کر دیا گیا تھا۔ یہ منصوبہ 2045 تک کے 20 سالہ ماسٹر پلان کا حصہ ہے، جس کے تحت رن وے، مسافر ٹرمینلز، طیاروں کی پارکنگ، رسائی سڑکوں اور دیگر معاون سہولیات کو جدید بنایا جائے گا۔





