Habiburrahman
Bharat Express News Network
Japan PM India Visit: جاپان کی وزیراعظم سنائے تاکائیچی کا تین روزہ دورۂ ہند مکمل، 16ویں ہند-جاپان سالانہ سربراہ اجلاس کے بعد نئی دہلی سے روانگی، وزیراعظم مودی پراظہارتشکر
سنائے تاکائیچی نے کہا کہ وہ بھارت کی ثقافت اور وزیراعظم مودی کی گرمجوش مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے ساتھ قائم ہونے والے باہمی اعتماد کی بنیاد پر دونوں ممالک آئندہ سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہند-جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
Mob Lynching Verdict: ماب لنچنگ کے فیصلے کے بعد دھمکیوں پر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بڑا قدم، جج تبسم خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم
یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب 2022 کے ایک ماب لنچنگ مقدمے میں سزا سنانے کے بعد انہیں مسلسل دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 12 جون کو جج تبسم خان نے 2022 کے ماب لنچنگ مقدمے میں 14 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ مقدمہ 3 اگست 2022 کو ایک شخص کو گائے اسمگلنگ کے شبہے میں تشدد کرکے قتل کرنے سے متعلق تھا۔
BAT BMS App: ای-رکشے کو بند کرنے والی ’’بی اے ٹی-بی ایم ایس‘‘ ایپ پر کارروائی، مرکز کا گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے فوری طور پر ایپ ہٹانے کا حکم
ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ قدم سکیورٹی خدشات اور ایپ کے ممکنہ غلط استعمال کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (آئی ٹی وزارت) نے گوگل اور ایپل دونوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ’بی اے ٹی بی ایم ایس‘ ایپ کو اپنے اپنے ایپ اسٹورز سے فوری طور پر ہٹا دیں۔
BJP Workers Dedication: بھارتیہ جنتا پارٹی کا کارکن کھرے سونے کی مانند ہے، کارکنوں کی برسوں کی محنت سے اقتدار میں آئی بی جے پی: ڈاکٹر دنیش شرما
ڈاکٹر دنیش شرما غازی آباد کے کھوڑا علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے میٹروپولیٹن یونٹ کی جانب سے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی جینتی یادگاری پکھواڑے کے سلسلے میں منعقدہ کارکنوں کے ایک بڑے سمیلن میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ انہوں نے ہزاروں کی تعداد میں موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے نظریات، کارکنوں کی قربانیوں اور عوامی خدمت کے عزم کو اجاگر کیا۔
Educational Reform: استاد نئی نسل کی تعمیر کرتا ہے، تعلیم میں اصلاحات صرف بی جے پی حکومت کے دور میں ممکن ہوئیں: ڈاکٹردنیش شرما
ڈاکٹر دنیش شرما نے بطور وزیر تعلیم اپنے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں اساتذہ کے تبادلوں اور ترقیوں کا شفاف نظام نافذ کیا گیا، پروفیسر کا عہدہ متعارف کرایا گیا، نقل سے پاک امتحانات کا نظام قائم کیا گیا اور این سی ای آر ٹی کا نصاب بھی نافذ کیا گیا۔
TMC Organisational Claims: ترنمول کانگریس میں قیادت کے تنازع پرایکشن میں الیکشن کمیشن، ممتا بنرجی اور رتبرتا بنرجی سے تنظیمی دعوے پر 6 جولائی تک مانگا جواب
الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی اور رتبرتا بنرجی دونوں سے وضاحت طلب کی ہے۔ کمیشن نے دونوں فریقوں کو پیر6 جولائی شام 5:30 بجے تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترنمول کانگریس کے اندر اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔
Adani & IHC Project: اوڈیشہ عالمی ایلومینیم سپلائی چین کا اہم مرکز بننے کی جانب گامزن، اڈانی گروپ اور آئی ایچ سی اوڈیشہ میں قائم کریں گے 11.5 ارب ڈالر کا ایلومینیم منصوبہ
اعلان کے مطابق یہ منصوبہ اوڈیشہ کی تاریخ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی سب سے بڑی تجویز ہوگا، جبکہ دھات سازی کے شعبے میں یہ بھارت کا اب تک کا سب سے بڑا ایف ڈی آئی منصوبہ بھی تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 66 ہزار کروڑ روپے اور دوسرے مرحلے میں 44 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔
Crude Oil Reserves: بھارت اور جاپان کے درمیان خام تیل کے ذخائر اور سمندری توانائی کی نقل و حمل میں تعاون پر اتفاق، وزیراعظم مودی اور سنائے تاکائیچی کا تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
مشترکہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھارت کی تیل کمپنیوں، انڈین اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزروز لمیٹڈ، جاپان کی جاپان آرگنائزیشن فار میٹلز اینڈ انرجی سکیورٹی اور جاپان بینک فار انٹرنیشنل کوآپریشن کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے گرین امونیا، ہائیڈروجن، شمسی توانائی اور جوہری توانائی سمیت صاف توانائی کے منصوبوں میں تعاون کو بھی مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
India-Japan to work in biogas field: بھارت اور جاپان بائیوگیس کے شعبے میں مل کر کریں گے کام، وزیراعظم مودی کا ایک ہزار نئے بائیوگیس اور نامیاتی کھاد کے پلانٹس قائم کرنے کا عزم
سنائے تاکائیچی یکم سے 3 جولائی تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ 16ویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہی ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق اس اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک، اقتصادی، توانائی، ٹیکنالوجی اور علاقائی تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لینے اور انہیں مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
Ketan Agarwal Murder Case: کیتن اگروال قتل معاملے میں منصوبہ بندی کی ریہرسل والی جگہ پرپہنچی پونے پولیس، لوہا گڑھ قلعے پر سیاگوئل کے ساتھ جلد کرے گی کرائم سین کو ری-کریئیٹ
18 جون کو لوہا گڑھ قلعے کے قریب کیتن اگروال کی گہرائی میں گرنے سے موت ہوگئی تھی، جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ سیا گوئل اور اس کے دوست چیتن چودھری کو 23 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں اس وقت 3 جولائی تک پولیس ریمانڈ پر ہیں جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





