Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


اننت امبانی نے اتوار کے روز ترو مالا واقع شری وینکٹیشور سوامی مندر میں حاضری دے کر پوجا ادا کی۔ روایتی لباس میں ملبوس اننت امبانی نے مندر کی مذہبی رسومات میں شرکت کی اور عقیدت کے اظہار کے طور پر مندر میں اپنے بال بھی نذر کیے۔

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ بھارت کی امدادی کھیپ وینزویلا پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ اسپتال یونٹ، امدادی سامان، ادویات اور طبی آلات وہاں جاری امدادی سرگرمیوں میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

بدھ کے روز آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے بعد متعدد آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔ امدادی ٹیمیں اب بھی ملبے تلے دبے ممکنہ زندہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اب تک کم از کم 1,430 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ تقریباً 51 ہزار افراد لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔

اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ ایودھیا میں ترقیاتی کام عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے عقیدت مند ایودھیا آتے ہیں، اس لیے وہاں عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور زائرین کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولت ہونی چاہئے

اس فتح کے ساتھ کروشیا گروپ ایل میں دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گیا، جہاں اس کا مقابلہ گروپ کے کی رنر اپ ٹیم سے ہوگا۔ دوسری جانب گھانا کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کا انحصار اب دیگر گروپوں کے نتائج پر ہوگا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پی وی نرسمہا راؤ نے بھارت کی تاریخ کے ایک نہایت اہم دور میں ملک کی ترقی میں دیرپا کردار ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ پی وی نرسمہا راؤ ایک قابل منتظم اور ممتاز دانشور تھے، جنہیں بھارت کی متنوع تہذیب اور ثقافت کا گہرا علم اور فہم حاصل تھا۔

انگلینڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پناما کو دو-صفر سے شکست دے دی۔ نیویارک کے نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلی گئی اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گیا ہے۔

جاپان کی وزیر اعظم سنائے تاکائیچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ موجودہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت 25 جون کے زلزلے کے بعد وزیر اعظم کے دفتر میں قائم کرائسس مینجمنٹ آفس کے ذریعے صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ 

اس تاریخی کامیابی کے بعد صدر نوبوا نے ٹیم اور کوچ مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’تمام کھلاڑیوں اور کوچ کا شکریہ، جنہوں نے ہر مشکل کا سامنا کرتے ہوئے پورے ملک کو یہ عظیم خوشی دی۔ کل عام تعطیل ہوگی۔ زندہ باد ایکواڈور!‘‘

امت شاہ نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر اس جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، اس لیے ان کے خلاف سخت اور بے رحم رویہ اختیار کرنا ضروری ہے، جبکہ نشے کے شکار افراد کی بحالی اور مدد پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سال کے لیے حکومت کا لائحۂ عمل واضح ہے اور اگلے سال اس کا جائزہ لے کر آئندہ مرحلے کی حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔