Habiburrahman
Bharat Express News Network
Char Dham Yatra Resumes: عارضی معطلی کے بعد چار دھام یاترا دوبارہ شروع، شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر کل روک دی گئی تھی یاترا
گڑھوال کمشنر نے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ تمام متعلقہ محکموں کو موسم اور یاترا کے راستوں پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کی جا سکے۔ یاتریوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موسم کی تازہ ترین صورتحال ضرور معلوم کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری صرف سرکاری ایڈوائزری پر ہی بھروسہ کریں۔
Special Postage Stamp Issued: فیفا ورلڈ کپ کے فاتح اسپین کے اعزاز میں خصوصی ’ڈاک ٹکٹ‘ کا اجرا، کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور شائقین کو خراج تحسین
اسپین کی سرکاری ڈاک سروس ’کوریئوس‘ نے 2026 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ سرخ پس منظر پر قومی ٹیم کا بیج نمایاں کیا گیا ہے جبکہ ٹکٹ پر ٹیم کے دو عالمی کپ ٹائٹلز کی علامت کے طور پر دو ستارے بھی بنائے گئے ہیں۔
Bollywood Stars Support Students Protest: طلبا کی حمایت میں کئی بالی ووڈ ستارے میدان میں اترے، پوجا بھٹ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، جنیلیا دیشمکھ نے اٹھائی آواز
داکارہ جنیلیا دیشمکھ نے طلبا کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ہم اپنے ملک کے نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کی آواز بغیر کسی خوف کے، واضح اور مضبوطی سے سنی جانی چاہیے۔ نوجوان ہماری جمہوریت کی دھڑکن اور ملک کے مستقبل کے حقیقی معمار ہیں۔
Cockroach Janata Party: کاکروچ جنتا پارٹی نے وجیتا دہیا کو ترجمان کے عہدے سے ہٹایا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی گئی کارروائی
پولیس کی مبینہ کارروائی کے دوران برگر کھانے کی ویڈیو پر پارٹی نے ’انتہائی غیر حساس رویے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں پارٹی ترجمان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں پارٹی کی تمام ذمہ داریوں اور عہدوں سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔ وجیتا دہیا نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کچھ غلط نہیں تھا۔
Operation Jal Rahat: آسام میں فوج کا ’آپریشن جل راحت‘ شروع، سیلاب سے متاثرہ 150 افراد کو بچایا گیا، ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں آئی تیزی
فوج نے کہا ہے کہ بچاؤ مہم جاری ہے اور ضرورت پڑنے پر اضافی وسائل بھی فوری طور پر تعینات کیے جائیں گے۔ فوج نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران ملک کے عوام کے ساتھ کھڑا رہنا اس کی ذمہ داری ہے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
Adani Energy Solutions’ Profit: اڈانی انرجی سلوشنز کا منافع مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں دگنا، آمدنی میں 42 فیصد اضافہ، منافع 124 فیصد بڑھ کر 1,149 کروڑ روپے پہنچا
اڈانی گروپ کی کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی فائلنگ میں بتایا کہ مالی سال 2027 کی جون سہ ماہی میں کمپنی کا یکجا منافع سالانہ بنیاد پر 124 فیصد بڑھ کر 1,149 کروڑ روپے ہو گیا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 513 کروڑ روپے تھا۔ اسی دوران کمپنی کی آمدنی 42.4 فیصد بڑھ کر 9,711 کروڑ روپے ہو گئی، جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 6,819 کروڑ روپے تھی۔
PM Modi’s Net Zero vision: وزیراعظم مودی کے ’نیٹ زیرو‘ وژن کی جانب گجرات کی بڑی کامیابی، ایک سال میں کاربن اخراج میں 49.79 ملین ٹن کی ریکارڈ کمی
گجرات کی یہ کامیابی صرف ریاست تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ بھارت کے عالمی موسمیاتی اہداف اور پیرس معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کو بھی مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ گرین انرجی اور پائیدار ترقی کی سمت گجرات آج ملک کے لیے ایک مؤثر ماڈل کے طور پر ابھر رہا ہے۔
Protest at Lok Kalyan Marg: طلبا پر لاٹھی چارج کے خلاف راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے کئی ارکان پارلیمنٹ کا لوک کلیان مارگ پر احتجاج، وزیر اعظم، وزیرداخلہ اور وزیرتعلیم کے استعفوں کا مطالبہ
کانگریس رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن نے نیٹ-یو جی پیپر لیک معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ کانگریس کے لیڈروں کا وزیراعظم کی رہائش گاہ کی جانب پیدل مارچ۔
Health Awareness: صرف میٹھی چیزوں میں ہی نہیں، ان پیک شدہ غذاؤں میں بھی چھپی ہوتی ہے چینی، پیک شدہ مشروبات میں بھی ہو سکتی ہے اضافی شکر
کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن میں لوگ چینی موجود ہونے کی توقع نہیں کرتے، لیکن ان میں اضافی شکر کی خاصی مقدار ہو سکتی ہے۔ کیچپ، باربی کیو سوس، پاستا سوس اور سلاد ڈریسنگ میں اکثر اضافی چینی شامل کی جاتی ہے۔ اسی طرح کئی پروٹین بارز اور فلیورڈ یوگرٹ میں بھی ضرورت سے زیادہ شکر موجود ہوسکتی ہے۔ انہیں خریدتے وقت کوشش کریں کہ ان میں پروٹین کی مقدار شکر سے زیادہ ہو۔
CJP Protest March: کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی مارچ میں 50 سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر، مظاہرین پر درج کیا جارہا ہے مقدمہ
پولیس نے مختلف مقامات سے متعدد مظاہرین اور تشدد میں ملوث افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ویڈیو فوٹیج کی مدد سے تشدد میں ملوث دیگر افراد کی بھی شناخت کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 10 آئی پی ایس اور ڈینیپس افسران شامل ہیں۔ پولیس کے پاس تشدد سے متعلق 40 سے زائد ویڈیوز موجود ہیں۔





