Habiburrahman
Bharat Express News Network
Sonam Wangchuk Hunger Strike: سونم وانگچک بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے تیار، حکومت کے سامنے رکھی یہ بڑی شرط
سونم وانگچک نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مظاہرین کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کرنے کی ضمانت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج میں شامل نوجوانوں کے خلاف ’’سزا دینے یا بدلے کی کارروائی‘‘ نہیں ہونی چاہیے۔ یقین دہانی نہ ملنے تک غیر معینہ بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان۔
Lok Sabha Monsoon Session: کلیان بنرجی کو معطل کرنے کی تحریک لوک سبھا میں منظور، خواتین ارکان پارلیمنٹ کے خلاف مبینہ نازیبا رویے اور نامناسب زبان کے استعمال پر ہوئی کارروائی
کاکولی گھوش دستیدار نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر بھی کلیان بنرجی کو ایوان سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے احاطے میں مبینہ طور پر بار بار زبانی بدسلوکی، خواتین مخالف تبصروں اور نامناسب رویے کے الزامات عائد کیے تھے۔
No Debate Until Education Minister Resigns: ’’وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے تک کوئی بحث نہیں ہوگی‘‘ راجیہ سبھا میں ملکارجن کھڑگے کی قیادت میں اپوزیشن کا سخت احتجاج
آج اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ کے احاطے میں حکومت کے خلاف سیاہ لباس پہن کر احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر(قائد حزب اختلاف) راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور پرینکا گاندھی سمیت کئی رہنما موجود تھے۔
جماعت اسلامی ہند کے وفد کا محمد علی جوہر یونیورسٹی کا دورہ، ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ گورنر کو پیش کیا گیا میمورنڈم، انہدام پر فوری روک لگانے کا کیا مطالبہ
جماعت اسلامی ہند نے میمورنڈم کے ذریعے جو اہم مطالبات پیش کیے ہیں ۔ان میں حکومت سے انہدامی کاروائی پر فوری روک لگانے کا مطالبہ شامل ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کے حکم پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت نے کہا کہ 30 جولائی 2026 کی مقررہ آخری تاریخ قریب ہے، اگر انتظامیہ اپنے انہدامی فیصلے پر عمل کرتی ہے تو یہ طلبہ برادری کے لیے سنگین نا انصافی ہوگی۔
Rahul-Priyanka Released: راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو دہلی پولیس نے کیا رہا، کانگریس کا وزیراعظم مودی اور وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ برقرار
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ کانگریس رہنماؤں کے خلاف پولیس کارروائی حکومت کے خوف کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے پیر کے روز مظاہرین پر مبینہ لاٹھی چارج کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کو بھی نشانہ بنایا۔
Commonwealth Games: دولت مشترکہ کھیلوں کے 51 کلوگرام خواتین باکسنگ زمرے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی ساکشی چودھری
ساکشی چودھری ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ میں دو مرتبہ طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔ انہوں نے 2015 میں ورلڈ جونیئر ویمنز چیمپئن شپ میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا، جبکہ 2021 کی ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں بھی تمغہ جیتا۔ انہوں نے صرف 12 سال کی عمر میں باکسنگ کی تربیت شروع کی تھی۔
Sikkim Tunnel Tragedy: سکم سرنگ حادثے میں ملبے سے ایک اور لاش برآمد، ہلاکتوں کی تعداد ہوئی گیارہ، ریسکیو ٹیمیں باقی پھنسے کارکنوں تک پہنچنے کی کوشش میں مصروف
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد اگر کمپنی کی جانب سے کسی غلطی یا غفلت کا پتا چلتا ہے تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔
Arrest of Rahul Gandhi and Priyanka Gandhi: وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے مقام سے اٹھا کر راہل گاندھی کو چھترسال اسٹیڈیم لے گئی دہلی پولیس، مندر مارگ تھانے میں ہیں پرینکا گاندھی واڈرا
اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران اپوزیشن کے متعدد ارکان پارلیمنٹ اور کارکن وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے تھے۔ کچھ دیر بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہنماؤں اور مظاہرین کو وہاں سے ہٹا کر مختلف مقامات پر منتقل کیا اور بھیڑ کو منتشر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پرینکا گاندھی واڈرا کو مندر مارگ تھانے، راہل گاندھی کو چھترسال اسٹیڈیم اور کئی دیگر ارکان پارلیمنٹ کو کنگز وے کیمپ کے علاقے میں لے جایا گیا ہے۔
Dharavi Redevelopment Project: اے این ڈی پی ایل نے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے اے آئی پر مبنی پلیٹ فارم ’دھاراوی دیدی‘ کیا لانچ، مستند معلومات تک رسائی ہوگی آسان
کمپنی نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم کا انٹرفیس انتہائی آسان رکھا گیا ہے، تاکہ پہلی بار ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرنے والے افراد بھی اسے آسانی سے استعمال کر سکیں۔ تصدیق شدہ معلومات تک براہِ راست رسائی فراہم کرکے اس پلیٹ فارم کا مقصد رہائشیوں کو ری ڈیولپمنٹ کے عمل کو بہتر طور پر سمجھنے اور ہر مرحلے پر زیادہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
Rahul-Priyanka Detained by Delhi Police: راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو دہلی پولیس نے کیا گرفتار، وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران متعدد کانگریسی لیڈران اور کارکن بھی ہوئے گرفتار
کانگریس کا احتجاج نیٹ-یو جی 2026 پیپرلیک معاملے اور غیر مسلح طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی پر ایک روز قبل پیدا ہونے والی شدید سیاسی کشیدگی کے بعد کیا گیا۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ بزدل ہیں۔ یہ خوف زدہ ہیں۔ ہم ان سے خوف زدہ نہیں ہیں۔ یہ ہم سے خوف زدہ ہیں۔‘‘





