Habiburrahman
Bharat Express News Network
New Army Chief: جنرل دھیرج سیٹھ نے بھارتی فوج کے 31ویں سربراہ کی حیثیت سے سنبھالا عہدہ، جنرل اپیندر دویدی چار دہائیوں سے زائد خدمات کے بعد سبکدوش
جنرل دھیرج سیٹھ نے آرمی ہیڈکوارٹر میں اسٹریٹجک پلاننگ اور صلاحیت سازی سے متعلق اہم ذمہ داریاں بھی نبھائیں، جہاں انہوں نے فوج کی جدید کاری، مستقبل کی ضروریات اور نئی ٹیکنالوجی کے مطابق صلاحیتوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ اعلیٰ فوجی تعلیم میں بھی نمایاں کارکردگی کے حامل رہے ہیں۔
Bharat Tiwari Encounter: بھارت بھوشن تیواری مبینہ فرضی انکاؤنٹر معاملے میں سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بڑھائیں مشکلیں
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بھارت بھوشن تیواری کے جسم میں پانچ گولیاں لگی تھیں، جس کے بعد انکاؤنٹر کی نوعیت پر نئے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دو گولیاں بائیں ران، دو دائیں ران اور ایک گولی بائیں ٹانگ کے درمیانی حصے میں لگی تھی، جس کے بعد تحقیقات کے مطالبات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔
India slams Pakistan: بھارت کی پاکستان پر شدید تنقید، افغانستان پر کیے گئے حملے کو بتایا ’لاپروائی پر مبنی رویہ‘ وزارت خارجہ کا افغان خودمختاری کی حمایت کا اعادہ
تازہ فضائی کارروائی پاکستان کی جانب سے تین ہفتوں کے اندر افغانستان میں کی جانے والی دوسری بڑی کارروائی بتائی جا رہی ہے، جس کے بعد اسلام آباد اور کابل کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Jashn-e-Kupwara 2026: بھارتی فوج اور ضلعی انتظامیہ نے کیا جشن کپواڑہ کا انعقاد، ثقافتی ورثے، نوجوانوں کے بااختیار بنانے اور سماجی بیداری پر زور
ثقافتی پروگرام کا آغاز این سی سی کیڈٹس کی پیشکش سے ہوا، جس میں نظم و ضبط، حب الوطنی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑہ کے طلبہ نے منشیات سے نجات اور ماحولیاتی تحفظ پر مبنی ایک ڈرامہ پیش کیا۔ اس موقع پر بھارتی فوج نے ’نو یور آرمی‘ نمائش کا بھی اہتمام کیا، جہاں فوج کی صلاحیتوں، جدید آلات، ٹیکنالوجی اور قومی سلامتی میں اس کے کردار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
Sarla Bhat killing Case: سرلا بھٹ قتل معاملے میں یاسین ملک سمیت پانچ افراد نامزد، ایک ملزم مفرور جبکہ تین ملزمان کی ہوچکی ہے موت، چارج شیٹ داخل
شیرکشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی اسٹاف نرس سرلا بھٹ کے اغوا، مبینہ تشدد اور قتل کے 1990 کے مقدمے میں 737 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔ سرلا بھٹ کو 18 اپریل 1990 کو قتل کیا گیا تھا۔
PM Seychelles Visit: ’’آئندہ پچاس برس اختراع، پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے نام ہوں گے‘‘ سیشلز کے کامیاب دورے کے بعد وزیراعظم مودی کا اظہار خیال
وزارتِ خارجہ نے اس دورے کو بھارت اور سیشلز کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ وزارت کے مطابق سیشلز کے نائب صدر نے خصوصی طور پر ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو رخصت کیا، جو دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی علامت ہے۔
LA Olympic Games: لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کی چھ-چھ ٹیمیں ہوں گی شریک، 128 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں مردوں اور خواتین کے ٹی-20 کرکٹ مقابلوں کے لیے کوالیفکیشن نظام کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت مردوں اور خواتین کے دونوں مقابلوں میں چھ-چھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ ہر ٹیم میں زیادہ سے زیادہ 15 کھلاڑی شامل کیے جا سکیں گے۔ کرکٹ کو آخری مرتبہ 1900 کے پیرس اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا۔
Five killed in shooting: جرمنی میں نوجوانوں کی فلاحی رہائش گاہ میں خونریز واقعہ، کم از کم پانچ افراد ہلاک، دو مشتبہ افراد گرفتار
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات اور دیگر حالات کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا گیا ہے اور عوام کے لیے فی الحال کسی مزید خطرے کی اطلاع نہیں ہے، تاہم شہریوں سے کہا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک علاقے کے قریب جانے سے گریز کریں۔
Syed Salman Hasni Nadvi: انڈین مسلمس فار سول رائٹس کا سید سلمان حسنی ندوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
محمد ادیب نے کہا کہ مولانا سید سلمان حسنی ندوی نے نہ صرف دینی علوم کی تدریس اور اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ ملت اسلامیہ کو درپیش عصری، سماجی اور فکری چیلنجز پر ہمیشہ واضح، جرات مندانہ اور مدلل موقف اختیار کیا۔ وہ امت کے اتحاد، باہمی اخوت، بین الاقوامی اسلامی تعاون اور نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے زبردست داعی تھے۔
Bengal Assembly: مغربی بنگال اسمبلی میں عوامی تحفظ سے متعلق نیا قانون منظور، قانون کے تحت حکومت کو احتیاطی حراست اور ضمانت نہ دینے کا ہوگا اختیار، ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کمشنر کو بھی مخصوص اختیارات حاصل
بل کے حق میں 176 اور مخالفت میں 41 ووٹ ڈالے گئے، ’’عوامی تحفظ اور انسداد سماج دشمن سرگرمیاں بل 2026‘‘ منظور کرانے کے بعد حکومت نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون سے منظم جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔





