Bharat Express DD Free Dish

Landslide Rocks hits Car in Lahaul-Spiti: ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی میں لینڈ سلائیڈنگ کا قہر، گاڑی پر چٹان گرنے سے 13 افراد کی موقع پر ہی دردناک موت، حادثے میں دو افراد زخمی

ہماچل پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر (قائد حزب اختلاف) جے رام ٹھاکر نے بھی حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی دردناک اور دل دہلا دینے والا حادثہ ہے اور اس غم کی گھڑی میں ان کی گہری ہمدردیاں مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

چمبا: ہماچل پردیش کے لاہول اور اسپیتی ضلع میں جمعہ کے روز لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک چار پہیہ گاڑی (ٹاٹا سومو) پر چٹان گرنے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ کڈونالہ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق چٹانیں گرنے سے ٹاٹا سومو گاڑی بری طرح متاثر ہوئی۔ حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ لاہول اسپیتی کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) شیوانی میہلا نے اے این آئی کو بتایا کہ کڈونالہ کے قریب چٹانیں گرنے کے باعث سڑک حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ چٹانیں ایک ٹاٹا سومو گاڑی پر گریں، جس میں سوار 13 افراد کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے راحت اور بچاؤ کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ چمبا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وجے کمار سکلانی نے بتایا کہ متاثرہ افراد ایک چار پہیہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ گاڑی اُدے پور کی سمت سے آ رہی تھی کہ پہاڑی کا ایک حصہ اچانک کھسک کر گاڑی پر آ گرا۔ انہوں نے بتایا کہ پورتی سے پولیس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے، جبکہ لاہول اسپیتی سے بھی ایک ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے۔ تاہم علاقے میں نیٹ ورک کنکٹیوٹی نہ ہونے کی وجہ سے رابطے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ متاثرین کو قریبی طبی مرکز میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سکھو نے اظہار تعزیت کیا

پولیس نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے 13 افراد کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ یہ بدقسمت گاڑی کُلو سے پانگی کی جانب جا رہی تھی۔ وزیراعلیٰ نے لاہول اسپیتی کے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے اور راحت و بچاؤ کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور مہلوکین کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد دینے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ کڈونالہ کے سرحدی علاقے میں ٹاٹا سومو گاڑی پر چٹان گرنے سے 13 افراد کی فوری موت اور دو افراد کے زخمی ہونے کی خبر سے ان کا دل گہرے صدمے میں ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ہماچل پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر (قائد حزب اختلاف) جے رام ٹھاکر نے بھی حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کُلو سے پانگی جارہی ایک ٹیکسی پہاڑی کا حصہ کھسکنے کے بعد ملبے تلے دب گئی، جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچے سمیت کئی افراد کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی دردناک اور دل دہلا دینے والا حادثہ ہے اور اس غم کی گھڑی میں ان کی گہری ہمدردیاں مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read