Habiburrahman
Bharat Express News Network
A glowing India in ISS space photos from NASA: اندھیرے میں روشنیوں سے جگمگاتا ہوا ہندوستان، ناسا کے ذریعہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی تصویر میں خلاسے دکھا ہندوستان کا شاندار نظارہ
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS نے حال ہی میں مدار سے زمین کی دلکش رات کی تصاویر شیئر کیں، جو سیارے کی خوبصورتی کو ظاہر کرتی ہیں۔ ستاروں سے بھرے آسمان کے نیچے شہر کی روشنیوں سے چمکتی ہوئی ہندوستان کی ایک تصویر خاص طور پر دیکھنے والوں کو مسحور کرتی ہے۔
Investing in the Indian market through IPL: بین الاقوامی برانڈز آئی پی ایل کے ذریعے ہندوستانی مارکیٹ میں کررہے ہیں سرمایہ کاری
ہندوستان میں کرکٹ اب ایک کاروباری موقع کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ بین الاقوامی برانڈز آئی پی ایل کے ذریعے ہندوستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ جیو اسٹار کی کرکٹ براڈکاسٹ ڈینیوب پراپرٹیز اور لطافہ پرفیوم جیسی کمپنیوں کو راغب کرتی ہے۔ یہ برانڈز زیادہ مالیت والے افراد کو ٹارگیٹ کرتے ہیں اور ہندوستان کی بڑھتی ہوئی کھپت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ پریمیم سفر اور طرز زندگی کو پرموٹ (فروغ دینے)کرنے کے لیے آئی پی ایل ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کراتا ہے۔
UN honours Dr BR Ambedkar: اقوام متحدہ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اعزاز سے کیا سرفراز، نیویارک سٹی نے 14 اپریل کو ان کے نام کیا وقف
ڈاکٹر امبیڈکر کا یوم پیدائش نیویارک میں اقوام متحدہ میں منایا گیا۔ انصاف اور مساوات کے لیے کی گئی ان کی کوششوں کے اعتراف میں لوگ جمع ہوئے اور انہیں دلی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، NYC نے باضابطہ طور پر 14 اپریل کو یوم امبیڈکر سے منسوب کیا۔
Akshay Kumar thanks PM Narendra Modi: اکشے کمار نے کیسری چیپٹر 2 کی ریلیز سے قبل سنکرن نائر کو اعزاز دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا
اکشے کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں وزیراعظم نے جلیانوالہ باغ کے قتل عام کے بعد برطانوی راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے لیے سنکرن کی بہادری اور شجاعت کو یاد کیا۔
55 Lakh old vehicles declared illegal in Delhi: دہلی میں 55 لاکھ پرانی گاڑیاں غیر قانونی قرار، پارکنگ اور ایندھن پر پابندی
دہلی میں 10 سال پرانی ڈیزل اور 15 سال پرانی پٹرول/سی این جی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ، 55 لاکھ گاڑیوں پر ایندھن بھروانے اور پارکنگ کی پابندی عائد، اگر دہلی میں عوامی مقامات پر پرانی گاڑیاں چلتی ہوئی یا پارک کی ہوئی پائی جاتی ہیں تو انہیں ضبط کیا جا سکتا ہے اور 5000 روپے یا 10000 روپے کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ نئی ہدایات جاری
Mayawati accepts Akash Anand’s apology: مایاوتی نے آکاش آنند کی معافی قبول کی، پارٹی میں واپسی کا دیا اشارہ، سسر کو معاف کرنے سے انکار
آکاش آنند کی عوامی معافی کے بعد مایاوتی نے انہیں ایک اور موقع دینے کا اعلان کیا، جانشینی کو خارج کر دیا جبکہ سسر اشوک سدھارتھ کی پارٹی میں واپسی کا دروازہ بند کر دیا، آکاش آنند نے سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے دوبارہ پارٹی میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ سسرالی رشتے اب رکاوٹ نہیں ہوں گے
Seminar Twentieth century Dehlvi Urdu prose: اردو اکادمی، دہلوی زبان اور تہذیب تمدن کو فروغ دے رہی ہے، بیسویں صدی میں دہلوی اردو نثر کےعنوان سے منعقدہ سمینار سے پروفیسر قاضی عبیدالرحمن ہاشمی کا اظہار خیال
اس طرح کے سلسلے جاری رہنے چاہئیں ،ان سے ہماری قدروں اور روایتوں کی یاد دہانی ہوتی ہے: پروفیسر عبدالحق، دہلوی نثر مثالی نثر ہے جو بے نظیر بھی ہے اور لازوال بھی: پروفیسر خالد علوی، اردو اکادمی اپنا امتیاز اور اختصاص برقرار رکھنے میں کامیاب رہی: پروفیسر احمد محفوظ، دہلوی نثر ایک شان دار سرمایہ اورقیمتی اثاثہ ہے جسے یقینا اسی نیت اور ارادے سے فروغ دیا جاتارہا ہے: پروفیسر شہزاد انجم ،
PM Modi Haryana Visit: وزیراعظم مودی 14 اپریل کو ہریانہ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا کریں گے افتتاح
نریندر مودی نے ہریانہ کو سوغات دیتے ہوئے حصار ہوائی اڈے کے نئے ٹرمنل کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ساتھ ہی یمنا نگر میں 800 میگاواٹ کے تھرمل پلانٹ اور ریواڑی بائی پاس کا بھی افتتاح کریں گے۔
Ali Murtaza appeals to PM Modi: سعودی عرب میں پھنسے میرٹھ کے علی مرتضیٰ نے پی ایم مودی سے کی بچانے کی اپیل، ویڈیو میں کہا-’دہشت گرد میرے پیچھے۔۔۔۔۔‘
عمرہ پر گئے میرٹھ کے علی مرتضیٰ نے ایک ویڈیو جاری کرکے بتایا ہے کہ وہ سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں اور مبینہ طور پر انہیں دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا- میرا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے، اب میری جان کو خطرہ ہے۔
Murder of Dalit youth in Allahabad: الہ آباد میں دلت نوجوان کا قتل، امبیڈکر کے مجسمے کی توہین، مایاوتی کا سخت کارروائی کا مطالبہ
مایاوتی نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے کرچھنا علاقے میں جاگیردارانہ عناصر کے ذریعہ ایک دلت کے بہیمانہ قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے‘‘





