Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


وزیراعظم مودی نے 136ویں ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران کہا، ’’حالیہ دنوں میں ہمارے نوجوانوں نے کھیلوں میں کئی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پی وی سندھو بیڈمنٹن میں جاپان اوپن کا خطاب جیتنے والی پہلی ہندوستانی بن گئی ہیں۔ پوری قوم کو ان کی کامیابی پر فخر ہے۔‘‘

رشی کانت سنگھ چنمبم نے اتوار کو 2026 دولت مشترکہ کھیلوں کے مردوں کے 60 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسنیچ میں 121 کلوگرام وزن اٹھا کر دولت مشترکہ کھیلوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

گزشتہ سیزن میں سیمی فائنل تک پہنچ کر کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھارتی کھلاڑی نے اس بار فائنل میں مصر کی دوسری سیڈ یافتہ کھلاڑی رقیہ سالم کو 11-3، 11-7، 11-9 سے شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ اناہت سنگھ نے بھارتی اسکواش کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔

حیرۂ اسود کے خطے میں تجارتی جہازوں پر ملازمت کرنے والے بھارتی شہریوں کے لیے جاری تفصیلی ایڈوائزری میں وزارت خارجہ نے کہا کہ ملازمت کی شرائط پر لاگو بین الاقوامی بحری معیارات کی پابندی یقینی بنائی جانی چاہیے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ جاری تنازع کے باعث بحیرۂ اسود اور اس سے متصل سمندری علاقوں میں سکیورٹی کی صورتِ حال انتہائی غیر یقینی ہے۔

طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی پر راہل گاندھی نے وزیرداخلہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد لاٹھی چارج  پیلیٹ گن اور آنسو گیس کے استعمال کی اجازت آپ نے دی تھی یا نہیں۔ پولیس کی کارروائی میں 19 سالہ طالب علم کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹ میسج اسکیم فراڈ کے سب سے تیزی سے بڑھنے والے ذرائع میں شامل ہوگئے ہیں۔ سائبر جرائم پیشہ افراد ایس ایم ایس کے ذریعے لوگوں کو اپنی جانب راغب کر کے حساس معلومات شیئر کرنے یا جعلی لین دین کی اجازت دینے پر آمادہ کرتے ہیں۔

امت شاہ نے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔ اب پورے ملک کی نظریں بھارتی ایتھلیٹس پر مرکوز ہیں۔

وزارت خارجہ نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ دستیاب اطلاعات کے مطابق حملے میں ایک بھارتی شہری کی المناک موت ہوگئی، جبکہ جہاز پر سوار دیگر دو بھارتی شہری محفوظ ہیں۔ وزارت نے ہلاک ہونے والے بھارتی شہری کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے 24 گھنٹوں کے دوران چھٹا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ نوجوانوں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ این ٹی اے ہی نیٹ-یو جی امتحان کا انعقاد کرتی ہے۔ اس سال مئی میں پیپر لیک کے بعد امتحان منسوخ کر دیا گیا تھا اور جون میں دوبارہ امتحان منعقد کیا گیا۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا اس ہجوم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں انہیں یہاں کوئی جان پہچان والا نظر نہیں آرہا اور یہی بات اہم ہے کہ ہم سب ہندوستانی ہیں، ہم سب ہندوستان کے باشندے ہیں۔ جو لوگ اب تک خوف پیدا کرکے اور ہمیں اپنی شناخت بھلا کر حکومت کرتے رہے ان کے لیے یہ منظر دیکھنے کے قابل ہے۔