Habiburrahman
Bharat Express News Network
Japan Ex PM’s shooter: جاپان کے سابق وزیراعظم کے قاتل کو عمر قید کی سزا، شنزو آبے قتل معاملے میں عدالت کا سخت فیصلہ
شنزو آبے مغربی جاپان کے علاقے نارا میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کر رہے تھے کہ اسی دوران یاماگامی نے قریب سے ان پر فائرنگ کر دی۔ گولی پیچھے سے ماری گئی، جس کے چند ہی منٹ بعد آبے زمین پر گر پڑے۔ واضح رہے کہ جاپان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے اور وہاں اسلحہ قوانین نہایت سخت ہیں۔ اس کے باوجود یہ واقعہ نہ صرف جاپان بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک چونکا دینے والا سانحہ ثابت ہوا۔
‘O’Romeo’ trailer: فلم ’او رومیو‘ کا ٹریلر جاری، گینگسٹرز اور قتل و غارت کے سائے میں شاہد کپور اور ترپتی ڈمری کی شدت بھری محبت
ساجد ناڈیاڈوالا کی پیشکش اور وشال بھردواج کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’او رومیو‘ ناڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ کے تحت تیار کی گئی ہے۔ یہ فلم 13 فروری 2026 کو ویلنٹائن ویک کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
Deepinder Goyal resigns: دپیندر گوئل نے ایٹرنل گروپ کے سی ای او کے عہدے سے دیا استعفیٰ، البندر ڈھنڈسا نئے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر
دپیندر گوئل نے واضح کیا کہ وہ کمپنی کی طویل مدتی حکمتِ عملی، تنظیمی ثقافت، قیادت کی تیاری، اخلاقیات اور گورننس میں سرگرم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مالی مستقبل بھی کمپنی سے جڑا ہوا ہے اور ان کے مفادات طویل مدتی شیئر ہولڈر ویلیو سے ہم آہنگ ہیں۔
Sewerage overflow: ’’جوابدہی کا مطالبہ کریں، ورنہ یہ گندگی ہر دروازے تک پہنچ جائے گی‘‘ دہلی کے سیوریج اوور فلو پر راہل گاندھی کا شدید ردعمل
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا: ’’ہر کوئی ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپا رہا ہے اور مل کر عوام کو روند رہا ہے۔ ملک بھر میں لالچ کی ایک وبا پھیل چکی ہے، جس کی سب سے بھیانک شکل شہروں کی بربادی ہے۔
CM Sangma expresses gratitude to PM: میگھالیہ کے ریاستی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ کونارڈ سنگما کا وزیراعظم مودی سے اظہار تشکر
وزیراعلیٰ کونارڈ سنگما نے خط کے جواب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میگھالیہ کے عوام کی جانب سے وہ وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔
Apple cultivation in the sands: راجستھان کی ریت میں سیب کی کاشت، سیکر کی بیٹی سنتوش دیوی کو راشٹرپتی بھون سے یوم جمہوریہ کا خصوصی اعزاز
سنتوش دیوی کا کہنا ہے کہ خواتین کو صرف گھریلو ذمہ داریوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ باہر نکل کر خود کفیل بننا چاہیے۔ ان کی کوششوں سے ہزاروں خواتین باغبانی کے ذریعے آمدنی حاصل کر رہی ہیں۔ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی سرگرم ہیں اور ہر سال کسانوں کے تعاون سے تقریباً 80 ہزار پودے لگواتی ہیں۔
India-UAE investment: بھارت اور یو اے ای کے درمیان دفاع، توانائی، خلائی تعاون اور تجارت کے شعبوں میں وسیع پیمانے پر اہم معاہدوں کا اعلان
بھارت اور یو اے ای نے اسٹریٹجک ڈیفنس پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، جس کے تحت دفاعی صنعت، جدید ٹیکنالوجی، تربیت و تعلیم، اسپیشل آپریشنز، سائبر سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔
India-UAE ties: وزیراعظم مودی کا شیخ محمد بن زاید کا استقبال بھارت-یواے ای کے شاندار تعلقات کا اظہار، سوشل میڈیا پر وزیراعظم نے کیا جذبات کا اظہار
گزشتہ چند برسوں میں بھارت اور یو اے ای کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسی مضبوط رشتے کی علامت کے طور پر، وزیر اعظم نریندر مودی کو 2019 میں یو اے ای کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’آرڈر آف زاید‘ سے نوازا جا چکا ہے۔
CM Revanth Reddy Set to Join Harvard: دنیا کے مشہور ہارورڈ اسکول میں تعلیم حاصل کریں گے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی
کسی بھارتی ریاست کے وزیراعلیٰ کا اس طرح کے عالمی تعلیمی اور قیادی پلیٹ فارم پر جانا نہ صرف ذاتی ترقی بلکہ حکمرانی اور انتظامی صلاحیتوں کے لحاظ سے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ ریونت ریڈی یہاں سے حاصل ہونے والے عالمی تجربات اور لیڈرشپ اسکلز کو تلنگانہ کی ترقی اور گورننس کو مضبوط بنانے میں استعمال کریں گے۔
Cash-for-Query Case: لوک پال نے مہوا موئترا کے خلاف استغاثہ کی منظوری پر نظرثانی کیلئے دہلی ہائی کورٹ سے مانگی دو ماہ کی مہلت
لوک پال آف انڈیا نے دہلی ہائی کورٹ سے یہ درخواست کی ہے کہ اسے مزید دو ماہ کا وقت دیا جائے تاکہ وہ یہ فیصلہ ازسرنو کر سکے کہ مہوا موئترا کے خلاف استغاثہ (Prosecution) کی اجازت دی جانی چاہیے یا نہیں۔





