Bharat Express DD Free Dish

Jeet-Diva Anniversary: گوتم اڈانی نے بیٹے جیت اڈانی اور بہو دیوا کو شادی کی سالگرہ پر پیش کی مبارکباد

یہ اعلان نہ صرف صنعتی و کاروباری حلقوں میں موضوع بحث بنا بلکہ سماجی خدمت کے میدان میں بھی اسے ایک تاریخی قدم قرار دیا گیا۔ اسی مناسبت سے آج بیٹے جیت اڈانی کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر گوتم اڈانی نے اپنے عہد کو پورا کیا اور بیٹے کے لیے سوشل سائٹ ’ایکس‘ پر ایک جذباتی پوسٹ کرکے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

نئی دہلی/احمد آباد: ہندوستان کے معروف صنعت کار اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اپنے بیٹے جیت اڈانی اور بہو دیوا اڈانی کی ازدواجی زندگی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک نہایت جذباتی اور متاثر کن پیغام جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے اس پیغام میں انہوں نے جہاں دونوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی، وہیں شادی کے دن شروع کیے گئے سماجی عہد ’منگل سیوا‘ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ گوتم اڈانی کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر غیر معمولی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور مختلف طبقات کی جانب سے اسے سماجی خدمت کے جذبے کی بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گوتم اڈانی نے اپنے چھوٹے بیٹے جیت اڈانی کی شادی کے پرمسرت موقع پر سماجی خدمت کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان نہ صرف صنعتی و کاروباری حلقوں میں موضوع بحث بنا بلکہ سماجی خدمت کے میدان میں بھی اسے ایک تاریخی قدم قرار دیا گیا۔ اسی مناسبت سے آج بیٹے جیت اڈانی کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر گوتم اڈانی نے اپنے عہد کو پورا کیا اور بیٹے کے لیے سوشل سائٹ ’ایکس‘ پر ایک جذباتی پوسٹ کرکے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

’منگل سیوا‘: خدمت کا ایک انوکھا عہد

اپنے پیغام میں گوتم اڈانی نے لکھا کہ آج ہی کے دن ایک سال قبل جیت اور دیوا نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز ’منگل سیوا‘ کے عہد کے ساتھ کیا تھا۔ اس سماجی اقدام کے تحت ہر سال 500 نو بیاہتا معذور بہنوں کو فی بہن 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاکہ وہ عزت، وقار اور خود اعتمادی کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ خدمت کا سفر آج بھی اسی لگن، خلوص اور جذبۂ ایثار کے ساتھ جاری ہے، جو ان کے لیے باعثِ فخر اور اطمینان ہے۔

عزت اور خود اعتمادی کے ساتھ نئی شروعات

گوتم اڈانی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ اس کوشش نے کئی خاندانوں کی زندگی میں خوشی، عزت اور خود اعتمادی کی نئی روشنی پیدا کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جب کسی بیٹی کے چہرے پر مسکراہٹ واپس آتی ہے اور اس کے اندر اعتماد اور خودداری کے ساتھ نئی شروعات کا حوصلہ جنم لیتا ہے، تو اس لمحے کی خوشی کے سامنے دنیا کی بڑی سے بڑی کامیابی اور دولت بھی معمولی محسوس ہوتی ہے۔ ایک باپ کی حیثیت سے میں خود کو بے حد خوش نصیب اور شکر گزار محسوس کرتا ہوں کہ میرے بچے اپنی خوشیوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کے گھروں میں بھی امید اور مسکراہٹ بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدمت کا یہ جذبہ آئندہ بھی بے شمار خاندانوں کی زندگی میں خوشی، عزت اور نئی امید لے کر آتا رہے اور جیت و دیوا اسی راہ پر ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔ یہ الفاظ نہ صرف ایک صنعت کار کی حساسیت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ انسانی ہمدردی اور سماجی شعور کی بھرپور عکاسی بھی کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read