Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق غازی پور میں اے کیو آئی 418 ریکارڈ کیا گیا، جو ’شدید‘ زمرے میں آتا ہے، جبکہ اکشر دھام میں یہ 337 رہا، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں شامل ہے۔ دہلی کے کئی مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر اے کیو آئی 400 سے زیادہ درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ سیاسی ایکشن کمیٹیاں (پی اے سی) ایسی تنظیمیں ہوتی ہیں جو عوامی عہدوں کے امیدواروں کی حمایت یا مخالفت کے لیے رقم جمع کرتی اور خرچ کرتی ہیں۔ ان میں لیڈرشپ پی اے سی منتخب نمائندوں اور قانون سازوں کو اپنی انتخابی مہم سے الگ رہتے ہوئے دیگر امیدواروں اور سیاسی تنظیموں کی مدد کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے کرن پور میں واقع کوبرا آپریشنز بیس کا دورہ کیا، جو تاریخی طور پر ابوجھماڑ اور بستر کے علاقوں میں کارروائیوں کے لیے ایک اہم مرکز رہا ہے۔ یہاں انہوں نے کیمپ میں قائم یادگار پر شہید سی آر پی ایف جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر جشن کا ماحول دیکھنے کو ملا اور سکیورٹی اہلکاروں نے وزیر اعظم کے اردگرد روایتی قبائلی گیتوں پر رقص کیا۔

چھتیس گڑھ کے بستر میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ 2010 کے نکسل حملوں میں 76 سی آر پی ایف اہلکار اور 44 عام شہری مارے گئے تھے۔

وزیراعظم بستر میں سلامتی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  2004 سے 2013 کے دوران ہر سال نکسلائٹس کے مقابلے میں زیادہ جوان شہید ہوئے، 47 برس میں پہلی بار گزشتہ ایک سال کے دوران ڈیوٹی پر کسی سی آر پی ایف اہلکار کی جان نہیں گئی۔

راجو کشواہا عرف راجو کمار بھگت اور پنکج گپتا دیہی علاقوں کے لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ان کے بینک اکاؤنٹ اور اے ٹی ایم کارڈ حاصل کرتے تھے۔ پاکستانی سائبر ٹھگوں کو بھیجتے تھے کھاتوں کی تفصیلات۔ پولیس کو واٹس ایپ رابطوں اور غیر قانونی لین دین کے شواہد ملے۔

وزارت توانائی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت پر حملے کی کوشش کی گئی۔ یہ تصدیق حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے اس دعوے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے سعودی عرب بھر میں اہم اسٹریٹجک اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے والی چھ فوجی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر میں دیوالی منانے والے تمام لوگوں کو میری جانب سے نیک تمنائیں۔ دعا ہے کہ یہ تہوار اور آنے والا سال آپ اور آپ کے اہل خانہ کے لیے اچھی صحت اور خوش حالی لے کر آئے۔

وزیردفاع نے کہا کہ آج ملک کے گھروں میں دیوالی کے جو چراغ روشن کیے جا رہے ہیں، ان کے پیچھے بہادر فوجیوں کی قربانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار ملک اور اس کے عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، اس لیے ان کے اہل خانہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔

وزیر اعظم نے سلامتی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منانے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے درمیان تہوار منانے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے سرحدوں کی حفاظت کرنے اور ملک کے اندر شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے جوانوں کو اپنے خاندان کا حصہ قرار دیا۔ مودی نے کہا کہ ملک بھر اور دنیا کے مختلف حصوں میں کروڑوں ہندوستانی روشنیوں کا مقدس تہوار منا رہے ہیں۔