Habiburrahman
Bharat Express News Network
National Handloom Day: قومی یوم دستکاری پر وجیا نگرم کے رکن پارلیمنٹ کالی سیٹی اپّلا نائیڈو نے پی ایم مودی سے کی ملاقات ، وزیراعظم کو پیش کیے ہینڈلوم ملبوسات
قومی یومِ دستکاری کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی ہندوستان کی صدیوں پرانی بُنائی کی روایات اور انہیں محفوظ رکھنے والے دستکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران 22 نمایاں بُنکروں، ڈیزائنروں، کوآپریٹیوز اور صنعت کاروں کو سنت کبیر ہینڈلوم ایوارڈز اور نیشنل ہینڈلوم ایوارڈز 2025 سے نوازا۔
NDA is like Family: ’’این ڈی اے ایک خاندان کی طرح ہے‘‘ وزیراعظم مودی نے میٹنگ میں ارکان پارلیمنٹ کو صحت، پارلیمانی آداب اور عوامی خدمت کے بارے میں دی نصیحت
وزیر اعظم نے ارکان کو مشورہ دیا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کے دوران پیدا ہونے والے دباؤ کو ایوان سے باہر نہ لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خیالات غصے یا چیخ و پکار کے بجائے پرسکون انداز میں پیش کیے جانے چاہئیں اور حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے ارکان کے ساتھ بھی صحت مند تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں۔
National Handloom Day: نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کی عوام سے ہندوستان کی بُنائی کی روایت کو آگے بڑھانے کی اپیل
وزیراعظم مودی نے بنکروں اور دستکاروں کی خدمات کو سراہا۔ کم از کم ایک ہینڈلوم مصنوعات خریدنے اور روایتی لباس کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے کی اپیل بھی کی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی قومی یومِ دستکاری کے موقع پر عوام کو مبارک باد پیش کی اور اس شعبے کے ہندوستان کی آزادی کی تحریک سے گہرے تعلق کو اجاگر کیا۔
Trade Agreements: وزیراعظم مودی کی قیادت میں کیے گئے 9 تجارتی معاہدوں سے اروناچل پردیش کے کسانوں اور صنعتوں کے لیے عالمی منڈیاں کھلیں گی: پیوش گوئل
برطانیہ، نیوزی لینڈ، ای ایف ٹی اے، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، ماریشس اور عمان سمیت کئی ممالک کے ساتھ معاہدے۔ زرعی، مینوفیکچرنگ اور سیاحت کے شعبوں کو فائدہ پہنچنے کی امید۔ کسانوں، دھات تیار کرنے والوں اور صنعتوں کو عالمی منڈیوں تک براہِ راست رسائی۔
Strait of Hormuz: مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان مودی حکومت کا بڑا دعویٰ، آبنائے ہرمز سے دو چار نہیں، پورے 62 جہاز بحفاظت گزرے
3 اگست تک خلیجی خطے سے 4,052 ہندوستانی ملاح واپس لائے گئے۔ گزرنے والے جہازوں میں 23 ہندوستانی پرچم بردار اور 39 غیر ملکی پرچم والے جہاز شامل۔ بحیرۂ اسود اور باب المندب کے لیے بھی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی پروجیکٹ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ، ڈی پی آر نے کہا-’’قانونی کارروائی کے بعد ہی چلا بلڈوزر‘‘
گنیش نگر-میگھواڑی علاقے میں کی گئی انہدامی کارروائی پر پیدا ہوئے تنازع کے بعد پروجیکٹ انتظامیہ نے اپنی وضاحت پیش کی ہے۔ DRP نے بغیر پیشگی اطلاع کے لوگوں کو بے دخل کیے جانے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 اگست 2026 کو کی گئی کارروائی مکمل طور پر ضابطے کے مطابق اور ایک طویل قانونی عمل مکمل کرنے کے بعد ہی کی گئی۔
Ranchi Student Protest: رانچی میں طلبہ تحریک کے دوران ہنگامہ، آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا پر پھینکی گئی سیاہی
واقعے کے فوراً بعد نیہا بورا نے سوشل میڈیا پر سیاہی سے داغ دار اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وہ اس سیاہی کو فخر کے ساتھ قبول کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے پہلے بھی پولیس کی لاٹھی چارج اور دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج کا سامنا کر چکی ہیں۔ ان کے مطابق ایسی حرکتوں سے نہ تو ان کے حوصلے پست کیے جا سکتے ہیں اور نہ ہی طلبہ کے حقوق کی جدوجہد کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔
Sukhbir Singh Badal meet PM Modi: وزیراعظم مودی سے سکھبیر سنگھ بادل کی ملاقات، سیاسی گلیاروں میں اکالی دل کے دوبارہ اتحاد کے قیاس آرائیاں تیز
شرومنی اکالی دل کو بی جے پی کے قدیم ترین اتحادیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان تقریباً ڈھائی دہائیوں تک سیاسی اتحاد قائم رہا، لیکن 2020 میں تین زرعی قوانین کے معاملے پر دونوں کی راہیں الگ ہوگئیں۔ اس وقت مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد دونوں جماعتوں نے پنجاب کی سیاست میں الگ الگ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔
Pak-Saudi-Turkey Defence Pact: ’’کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا‘‘ مغربی ایشیا تنازع کے درمیان پاکستان، سعودی اور ترکی نے اہم دفاعی معاہدے پر کیے دستخط
یہ معاہدہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردگان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔ یہ دفاعی پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سعودی عرب نے ایران سے متعلق جاری تنازع کے دوران متعدد حملوں کا سامنا کرنے کے بعد اپنی سکیورٹی شراکت داریوں کو مزید وسیع کرنے کی کوشش تیز کر دی ہے۔
Sangeetha Withdraws Divorce Petition: وزیراعلیٰ سی جوزف وجے کے خلاف سنگیتا نے طلاق کی عرضی واپس لی، چنگل پٹو عدالت نے مقدمہ کیا بند
سنگیتا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہو کر عرضی واپس لینے کی اطلاع دی۔ جج نے تقریباً 15 منٹ تک پوچھ گچھ کے بعد درخواست منظور کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فیملی کورٹ میں جاری قانونی لڑائی ختم ہوگئی ہے۔





